سابقہ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب مسلم لیگ ن۔ خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئیں۔ جولائی 2009 ء میں ایک خاتون کا کریڈیٹ کارڈ چوری کرنے کے بعد اسی ہزار کی خریداری کا الزام ان پر لگا۔ پارٹی کی طرف سے تحقیقات کی روشنی میں ان کو قصوروار قرار دیا گیا جس کے بعد ان سے استعفی طلب کر لیا گیا۔ شمائلہ رانا نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ خود شمائلہ رانا کا موقف یہ تھا کہ وہ بالکل بے گناہ ہے۔ مگر جیو ٹی وی نے بعد میں ایسی تصویریں بھی نشر کی جس میں شمائلہ رانا بینک کو زائرہ ملک بن کر ٹیلی فون کرتی ہیں اور کریڈٹ کارڈ کا بیلنس لینے کی کوشش کرتی ہیں۔

بیرونی روابط

ترمیم