شموئل احمد ہندوستان کے معروف افسانہ نگار ہیں۔انھوں نے جنسی اور نفسیاتی موضاعات پر ناول اور افسانے لکھے۔ان کے چار افسانوی مجموعے ، تین ناول اور ایک ناولٹ شائع ہو چکے ہیں۔

افسانوی مجموعے: ترمیم

بگولے (چودہ افسانے)، سرخاب پبلی کیشنز، پٹنہ،1988

سنگھار دان (دس افسانے)، معیار پبلی کیشنز، نئی دہلی، 1996

القمبوس کی گردن (نو افسانے)، نقاد پبلی کیشنز، پٹنہ، 2003

عنکبوت (گیارہ افسانے)، ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی، 2010

اردو کی نفسیاتی کہانیاں(مرتبہ/تیرہ افسانے) ، ارم پبلشنگ ہاؤس، پٹنہ، 2014

ناول: ترمیم

مہا ماری، نشاط پبلی کیشنز، پٹنہ، 2003

اے دل آوارہ (خود نوشت/ناول)، ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی، 2015

گرداب ، ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی، 2016

ناولٹ: ترمیم

ندی ، موڈرن پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی، 1993

شموئل احمد 4 مئی 1943 کوریاست بہار کے ضلع بھاگل پورمیں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم بھاگل پور میں ہی حاصل کی۔1957 میں گیا سے میٹرک کیا۔1960 میں انٹر اور 1968 میں جمشید پور سے سول انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ 1983 کے اوائل میں بوکارو میں بہ حیثیت انجنیئر نوکری کا آغاز کیا اور چیف انجنیئر کے عہدے سے 2003 میں سبکدوش ہوئے۔انھوں نے اوائل عمری سے ہی کہانیاں لکھنا شروع کر دی تھیں۔ان کی دو ابتدائی کہانیاں اس وقت شائع ہوئیں جب وہ درجہ ششم کے طالب علم تھے۔پہلا افسانہ ”صنم“ پٹنہ میں”چاند کا داغ“ کے نام سے نومبر دسمبر 1962 میں شائع ہوا۔مگر پہلا افسانوی مجموعہ تاخیر سے منظرعام پر آیا۔ناولٹ ”ندی“ کے پانچ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔ناول ”مہاماری“ کا  دوسرا ایڈیشن عرشیہ پبلی کیشنز ، دہلی سے شائع ہوا۔ناول کی کلیات میاٹرلنک پبلی کیشنز،لکھنؤ نے شائع کی ہے۔ان کے افسانوں کا ترجمہ ہندی، انگریزی، پنجابی اور دوسری زبانوں میں بھی ہو چکا ہے۔علاوہ ازیں کچھ افسانوں پر فلمیں بھی بن چکی پیں۔

حوالہ جات ترمیم

https://www.rekhta.org/authors/shamoil-ahmad/profile?lang=ur