شناختی دستاویزات میں دھاندلی

شناختی دستاویزات میں دھاندلی (انگریزی: Identity document forgery) ایک ایسا طریقہ ہے جس کے تحت شناختی دستاویز جو کسی بارسوخ ادارے کی جانب سے جاری ہوتے ہیں یا تو ان کی نقل کی جاتی ہے یا ان کی ایسے اشخاص کی جانب سے تبدیلی کی جاتی ہے جنہیں ایسا کرنے کرنا مجاز نہیں ہوتا۔ اس دھاندلی کا مقصد ان لوگوں کو دھوکا دینا ہوتا ہے جو ان دستاویزوں کو اصلی سمجھتے ہیں۔ اس میں کئی دستاویز ممکن ہیں، جیسے کہ پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، آدھار کارڈ یا کوئی اور ادارہ جاتی شناختی کارڈ۔[1]

مغربی جرمنی کے کسٹمز کے عہدے دار مبینہ طور پر ایک فرضی دستاویز کا جائزہ لیتے ہوئے اس تصویر میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

شناختی دستاویزات میں دھاندلی عمومًا ایک قابل سزا جرم ہے۔ اس جرم کی پاداش کئی بار لوگوں کو قید و بند کی سزا دی جاتی ہے۔ ایک ہی دھوکے میں کئی بار دو لوگ بھی سزا پا سکتے ہیں۔ مثلًا اگر کوئی شخص فرضی ہال ٹکٹ پر کسی دوسرے دوست یا رشتہ دار یا ملاقاتی کا امتحان لکھے، تو دونوں افراد شناختی دھوکے بازی میں شریک مانے جا سکتے ہیں اور دونوں کو مساوی یا ایک جیسی سزا دی جا سکتی ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Identity fraud and how to spot it"۔ 10 اکتوبر 2022