شنگس
شنگس یا شنگوس (شینا زبان: شیئموس) (انگریزی: Shengus) دریائے سندھ کے کنارے آباد بلتستان کی وادی روندو کا ایک گاؤں ہے۔[1][2] شینگوس زمانہ قدیم سے بلتستان سے گلگت تجارت کے راستے میں پڑاو کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ جدید بلتستان کی گلگت کی طرف سے شروعات اسی گاؤں سے ہوتی ہے، اسی لیے اس گاؤں کو 'بلتستان کا دروازہ' (گیٹ وے آف بلتستان) سے موسوم کیا جاتا ہے۔
شئیموس شنگس | |
---|---|
وادی روندو، بلتستان | |
متناسقات: 35°43′19″N 74°49′11″E / 35.72194°N 74.81972°E | |
ملک | پاکستان |
سکردو | گلگت بلتستان |
آبادی | 1,000 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
• گرما (گرمائی وقت) | GMT+5 (UTC+6) |
شنگوس کا علاقہ سنگ جواہر کے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان جواہر کے لئے دنیا بھر سے سنگ جواہر کے خریدار اس علاقے سے واقف ہیں اور یہاں آتے بھی ہیں۔[3]
لوگ
ترمیمگاؤں کی آبادی تقریبا 100 گھرانوں پر مشتمل ہے۔ یہاں کے سارے لوگوں کی مادری زبان شینا ہے۔ گاؤں میں مختلف خاندان کے لوگ آباد ہیں، جن میں مروچئے قوم کا خاندان کچرئیے، اور تموریئے قوم کے شونگنولئیے، رمل بیکئیے اور مغلیئے خاندان یہاں آباد ہیں۔
سنگِ جواہر
ترمیمشنگوس کا آس پاس کے پہاڑ قیمتی معدنیات سے بھرے ہوئے ہیں، جن میں ایکوامرین، پکھراج (ٹوپاز)، ٹورملین، کوارٹذ اور گارنیٹ قابل زکر ہیں۔[4]
تفصیلات
ترمیمشنگس کی مجموعی آبادی تقریبا 1000 نفوس پر مشتمل ہے۔
تصاویر
ترمیم
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "بارش،برفباری،لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم، شاہراہ بلتستان کئی مقامات پر بلاک"۔ Dailyk2 (بزبان انگریزی)۔ 2024-02-20۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024
- ↑ "ریسکیو 1122 کی شاہراہ بلتستان پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیش آنے والے حادثہ بارے وضاحت"۔ UrduPoint (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024
- ↑ "Shengus, Roundu District, Gilgit-Baltistan, Pakistan"۔ mindat.org
- ↑ "Pakistan's Gemstones: An Overview"۔ Pala international (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2024
|
|