شکتی مان (انگریزی: Shaktimaan) ہندی زبان کا سوپر ہیرو ٹی وی سلسلہ ہے جو 13 ستمبر 1997ء تا 27 مارچ 2005ء ڈی ڈی نیشنل پر نشر ہوا تھا۔[3] اس سلسلہ کے پروڈیوزر مکیش کھنہ تھے جنھوں نے کلیدی کردار شکتی مان ادا کیا۔ سکتی مان کا دوسرا رول گنگادھر ودیادھر مایادھر اومکارناتھ شاستری بھی مکیش کھنہ نے ہی ادا کیا۔ گنگا دھر ایک اخبار آج کی آواز میں فوٹو جرنلسٹ رہتا ہے۔ شکتی مان کو ایک ایسے انسان کی شکل میں دکھایا گیا ہے جسے مراقبہ کی وجہ سے بہت ساری روحانی طاقتیں حاصل ہوئیں اور عناصر خمسہ کی طاقت بھی اسے ملی: خلا، زمین،ہوا، آگ اور پانی۔ کٹو گڈوانی اور ویشنوی مہنت نے گیتا وشواس کا کردار کیا۔ گیتا ایک صحافی ہے جسے شکتی مان سے محبت ہے۔ سریندر پال نے سلسلہ کے ولین تمراج کلوش کا کردار کیا۔ 2011ء میں شکتی مان: دی اینیمیٹیڈ سیریز جاری ہوئی اور 2013ء میں ٹی وی پر شکتی مان کے نام سے ایک فلم بھی بنی۔ 1 اپریل 2020ء کو ڈی ڈی نیشنل پر شکتی مان کو دوبارہ دکھایا جانے کا سلسلہ شروع ہوا۔[4][5]

شکتی مان
نوعیتAction
Superhero
تخلیق کارMukesh Khanna
Dinker Jani
تحریرGhalib Asad Bhopali
Brijmohan Pandey
ہدایاتDinker Jani
نمایاں اداکارMukesh Khanna
ویشنوی مہنت
کٹو گڈوانی
Surendra Pal
Tom Alter
Lalit Parimoo
Kishwer Merchant
Zahida Parveen
افتتاحی تھیم"Shaktimaan"
نشرIndia
زبانHindi
اقساط450[1][2]
تیاری
فلم سازMukesh Khanna
مدیرNasir Hakim Ansari
مقامممبئی
عکس نگاریManoj Soni
دورانیہ30 minutes
پروڈکشن ادارہBheeshm International
نشریات
چینلDD National
13 ستمبر 1997ء (1997ء-09-13)[1] – 27 مارچ 2005 (2005-03-27)[1]

کہانی کے قدوقال

ترمیم

زمین پر انسان کی آبادی کی ابتدا کے بعد کل یگ کے ابتدا تک مکمل سکون تھا۔ کلیگ میں لوگ حریص، نفرت پسند اور تعصب پسند پو گئے اور 6000 برسوں تک زمین اس کی زد میں رہی۔ اس نفرت آمیز ماحول کو ختم کرنے کے لیے “سوریانشس“ ظاہر ہوا اور اس نے ان تمام نفرتوں کو ختم کرنے کا عزم کیا۔ اس نے کندالینی یوگا کے ذریعہ جسم میں 7 چکر کی طاقت ملی۔ اسی دوران اس نے موت کی تربیت لی تاکہ اسے اپنی طاقتوں پر مکمل عبور حاصل ہو جائے۔ جب اس کے جسم میں عاصر خمسہ کا شمول ہوتا ہے تب اسے ایک خصوصی طاقت ملتی ہے جس کی وجہ سے وہ سوپرہیومن بن جاتا ہے۔ ایک دن وہ دنیا کی تمام برائیوں کو ختم کرنے کا عزم کرتا ہے اور تمام شیطانوں کا لڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ گیتا اسے جب پہلی بار دیکھتی ہے اسے شکتی مان کا نام دیتی ہے۔ بعد میں یہ راز کھلتا ہے کہ شکتی مان دراصل مہابھارت کے ستیہ کا دوسرا جنم ہے جو 5000 سال بقل مہابھارت میں سوریانشی کی طرف سے لڑا تھا۔

کردار

ترمیم


حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ Manik Sharma (1 اکتوبر 2017)۔ "Chacha Choudhary, Nagraj, Super Commando Dhruva: The league of extraordinary gentlemen"۔ The Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-12-09
  2. "SHAKTIMAAN (450 EPISODES) – 1997 – Rights"۔ Ultra Media and Entertainment Pvt Ltd.۔ 2021-05-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-01
  3. "Chacha Choudhary, Nagraj, Super Commando Dhruva: The league of extraordinary gentlemen". The Indian Express (Indian English میں). 1 اکتوبر 2017. Retrieved 2019-06-03.
  4. "#Shaktimaan – Watch your favourite show #Shaktiman with #MukeshKhanna TONIGHT at 8 pm on DD National"۔ YouTube۔ Doordarshan۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-04-02
  5. Agrawal, Saumya (1 اپریل 2020). "'Shaktimaan is coming to save country': Netizens overjoyed as Doordarshan to retelecast superhero show". www.timesnownews.com (انگریزی میں). Retrieved 2020-04-02.