طنزومزح کا ادبی رسالہ ہے جو ہندوستان کے تاریخی شہر حیدرآباد سے شائع ہوتا ہے ۔

ڈاکٹرسید مصطفیٰ کمال کی ادارت میں شگوفہ نومبر 1968ء سے پابندی کے ساتھ شائع ہو رہا ہے۔ ابتدا میں شگوفہ دیڑھ ماہی رسالہ تھا جو ہر45 دن میں شائع ہوتا تھا۔  جون 1973ء میں شگوفہ کو ماہنامہ میں تبدیل کیا گیا ۔

شگوفہ اردو دنیا کا واحد طنز و مزاحیہ رسالہ ہے جو ایک ریکارڈ عرصہ سے پابندی کے ساتھ شائع ہو رہا ہے۔ گذشتہ 42 برسوں کے دوران شگوفہ کے 450سے زیادہ شمارے منظر عام پر آئے ۔ ہر سال گیارہ عام شماروں کے علاوہ نئے سال کے آغاز پر جنوری کے مہینے میں سالنامہ شائع کیا جاتا ہے۔ اب تک شگوفہ نے 37 سالنامے شائع کیے۔ زندہ دلان حیدرآباد کی سالانہ تقاریب کے موقع پر شگوفہ سوونیر شائع کرتا ہے۔ اب تک شائع ہونے والے سووینیر کی تعداد 22 ہے شگوفہ نے خصوصی نمبر اور مزاح نگاروں کے لیے اعزازی نمبر بھی شائع کیے ہیں۔ ان خصوصی اور اعزازی نمبروں کی تعداد 28 ہے۔ شگوفہ اب تک کوئی 30 ہزارصفحات سے زیادہ کا طنزو مزاح کا ادب شائع کر چکا ہے۔