شیخ داؤد کرمانی
پیدائش: 982ھ ۔۔1574ء
صوفی بزرگ عرب سے ہندوستان آئے تھے اور ملتان کے قریب کسی جگہ سکونت اختیار کر لی۔ آپ اسی جگہ پیدا ہوئے۔ آپ نے لاہور میں مولانا جامی کے شاگرد مولانا اسماعیل سے علوم ظاہری کی تربیت حاصل کی اور شیخ عبدالقادر جیلانی کے پوتے سید حامد سے بیعت کی۔ بڑی ریاضتیں کیں۔ تن تنہا جنگ میں پھرتے رہتے۔ خاصی مدت اسی طرح گذری۔ پھر شیر گڑھ ’’ضلع ساہیوال‘‘ میں سکونت اختیار کی اور یہیں وفات پائی۔