شیخ محمد محدث تھانوی
شیخ مُحمد محدث تھانوی ، تھانہ بھون، ضلع مظفر نگر میں 20 جمادی الاول 1230ھ، پیر کے دن پیدا ہوئے۔ بچپن میں سید احمد شہید سے بیعت ہُوئے۔ 19 سال کی عُمر میں تمام علُوم و فنُون یعنی حدیث، فقہ، تفسیر، اصُولِ فرائض، کلام، منطق، ریاضی اور فلسفہ سے فارغ ہو گئے۔ سلسلۂ نسب عمر فارُوقِ اعظم رضی اللہ تعالٰیٰ عنہ سے جا ملتا ہے۔ 1263ھ میں حرمین شریفین کی زیارت کا شرف ملا۔ 7 ربیع الثانی 1296ھ (صدی مسیحی۔ 1876ء) بروز سہ شنبہ تھانہ بھون میں اِنتقال فرمایا۔
حوالہ جات
ترمیم- کتاب: مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا، مصنف: مرحوم سید قاسم محمود، ص- 1327