شیخ محمد ہادی کا پورا نام تاج الدین ابوا لحسن محمد ہادی ہے۔[1]
ان کی ولادت 1062ھ / 1652ء میں ہوئی۔

تحصیل علم

ترمیم

تحصیل علم کی ابتدا اپنے دادا خواجہ محمد معصوم سے کی اور مطول کا آغاز آپ ہی کی خدمت میں کیا پھر اپنے والد خواجہ عبیداللہ مروج الشریعت سے پڑھا۔[2] انتہائی علوم حضرت خواجہ محمد نقشبند ثانی حجتہ اللہ ملقب بہ قیوم ثالث سے حاصل کیے۔ حضرت خواجہ عبدالاحد وحدت کے ساتھ بھی ان کو عقیدت تھی اور ان سے استفادہ بھی کیا۔[3]

تالیفات

ترمیم

شیخ محمد ہادی بہت سی قابل قدر کتابوں کے مولف ہیں۔ خصوصاً سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کی تاریخ ان کی تالیفات کے بغیر صحیح معنوں میں مرتب نہیں ہو سکتی۔ مولف روضۃ القیومیہ کا بیان ہے کہ آ پ تصنیف و تالیف میں اس قدر مصروف تھے کہ اپنے مشائخ میں سب سے زیادہ مصروف شخصیت کہلائے۔[3]

  • بسم اللہ الرحمن الرحیم کی تفسیر بقدر چالیس جز
  • کواکب دریہ

یہ اپنے سلسلہ کے مشائخ مجددیہ کے حالات پر نہایت ضخیم کتاب ہے جو پانچ جلدوں پر مشتمل ہے۔

حوالہ جات

ترمیم