شیخ وجیہ الدین گوپاموی
شیخ وجیہ الدین گوپامویفتاویٰ عالمگیری کی مجلس مؤلفین کے حصہ دار اورفتاویٰ کے ایک ربع کی تالیف کے ذمہ دار تھے
1005ھ میں گوپامو ضلع ہردوئی میں پیدا ہوئے ان کے والد شیخ عیسیٰ محدث فقیہ اور صوفی تھے انھوں نے پہلے اپنے والد اور پھر اپنے نانا شیخ جعفر بندگی انبیٹھوی سے تعلیم پائیشاہجہاں کے زمانے میں دہلیآئے اور شہزادہدارا شکوہمعلم مقرر ہوئے اورنگزیب کے ابتدائی زمانے میں گوپامو چلے گئے اور گوشہ نشین ہو گئے1077ھ میں دوبارہ دہلی بلائے گئے اورمؤلفین فتاویٰ میں شامل ہوئے 78سال کی عمر پائی 1082ھ میں وفات پائی اور گوپامو میں مدفون ہوئے۔۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اردو دائرہ معارف اسلامیہ جلد 15 صفحہ 148 دانش گاہ پنجاب لاہور