شیخ پورہ خورد بہار کی ایک منفردچشتی خانقاہ ہے۔
شیخ پورہ خورد قصبہ ضلع گیا میں نرہٹ کے قریب ہے۔ یہاں سلسلہ چشتیہ کی ایک منفرد خانقاہ قائم ہے۔ منفر د اس لیے کہ یہاں خواجہ سید قطب الدین مودود چشتی کی اولاد میں سے ایک بزرگ تشریف لائے۔ اور خانقاہ قائم کی۔ ان کا سلسلہ بیعت چشتیہ ہی تھا لیکن خواجہ معین الدین سنجری کے واسطے کے بغیر( عموما برصغیر کی تمام خانقاہیں خواجہ معین الدین چشتی کے واسطہ سے ہیں)یہ خانقاہ آج تک فیوض و برکات کی تقسیم کا ایک ذریعہ ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. تذکرہ مشائخ بہار، ڈاکٹر سید شاہ طیب ابدالی، صفحہ 135، اسلامی فاؤنڈیشن بنارس