شیخ یوسف بحرانی ((پیدائش.1107ھ / 1695ء - وفات 1186ھ/1772ء) ایک فقیہ اور محدث تھا۔ اس کا تعلق اخباری شیعت سے تھا۔ اس نے شیعہ عقیدے پر بہت کچھ لکھا۔ اس کا مشہور کام الحدائق الناضرة ہے۔ لہذا وہ صاحب الحدائق کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

یہ ایک بحرانی عالم دین تھے۔ اثنا عشریہ اسلام کی ترقی میں یہ ایک کلیدی اہمیت کی حامل شخصیت تھے۔ یہ اس دور سے تعلق رکھتے تھے صفوی خاندان بحرین پر حکمران تھا۔ ان کا خاندان اصولی مفتی تھے جو موتیوں کا بھی کاروبار کرتے تھے۔ اخباری شیعت کی قبولیت کے بعد وہ اصولیوں کے طریقوں سے کنارہ کش ہو گئے۔