شیر علی گورچانی کا پورا نام سردار شیر علی گورچانی ہے۔ شیر علی گورچانی نائب سپیکر پنجاب اسمبلی نے سردار پرویز اقبال گورچانی کے آنگن میں مورخہ 17مئی، 1980ء کو آنکھ کھولی انھوں نے 2006 ء میں 26سال کی عمر میں ملتان سے گریجوائیشن کیا۔ ان کا شمار ان راہنماؤں میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنی سیاست کا آغاز بلدیاتی انتخابات سے کیا۔ نظامت کا انتخاب جیت کر ناظم بنے۔ یہ وہ وقت تھا جب مسلم لیگ ( ن) مشکلات کا شکار تھی تا ہم شیر علی گورچانی مسلم لیگ (ن) کے گنے چنے ناظمین میں سے ایک تھے۔ پھر2008ء کے عام انتخاب میں مسلم لیگ (ن) ہی کی ٹکٹ پرصوبائی حلقہ پی پی 247 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور پارلیمانی سیکٹری بنے۔ اس کے بعد 2013ء کے عام انتخابات میں ایک بار پھر مسلم لیگ ( ن) کی ٹکٹ پر صوبائی حلقہ 248 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور اس بار نائب سپیکر کا طرعہ سجایا۔ جنوبی پنجاب میں وہ ایک منجھے ہوئے اور زیرک سیاست دان سمجھے جاتے ہیں تاہم وہ اپنے علاقے میں کسی میگا پروجیکٹ، تعلیم، صحت و صفائی کے خاطرخواہ کام ابھی تک نہیں کر سکے ہیں ــ [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Punjab Assembly"۔ 25 مئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2016