شیرون میگوئیر (پیدائش 17 اگست 1963) ایک فلم ہدایتکارہ ہیں جو برجٹ جونز کی ڈائری سے شہرت کی چکاچوند میں آئیں۔ یہ فلم ان کے قریبی دوست ہیلن فیلڈنگ کی کتاب پر مبنی تھی اور مرکزی کرداروں میں سے ایک "شیزر" مبینہ طور پر میگویئر کی اپنی ذات پر مبنی ہے۔ [4]

شیرون میگوئیر
معلومات شخصیت
پیدائش 28 نومبر 1960ء (64 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ایبرسٹویتھ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ
ویلز  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ایبرسٹویتھ یونیورسٹی
یونیورسٹی آف ویلز
سٹی، یونیورسٹی آف لندن  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ منظر نویس،  فلمی ہدایت کارہ،  ٹیلی ویژن ہدایت کار،  ہدایت کارہ[2]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[3]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی ترمیم

شیرون کوونٹری، انگلینڈ میں آئرش کیتھولک والدین کے ہاں پیدا ہوئیں۔ شیرون میگوائر نے یونیورسٹی آف ویلز ایبرسٹ وِتھ سے انگریزی زبان اور ڈراماکی تعلیم حاصل کی۔ یونیورسٹی چھوڑنے کے بعد انھوں نے سٹی یونیورسٹی، لندن سے صحافت میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کی۔ پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کرنے سے پہلے وہ اشاعتی ادارے میں کاپی رائٹر کے طور پر کام کرتی رہیں۔

کیریئر ترمیم

شیرون نے ٹیلی ویژن میں کیریئر کا آغاز میڈیا شو(C4) کے لیے ایک محقق کے طور پر کیا اور پھر بی بی سی کے دا لیٹ شو(The Late Show) میں بطور پروڈیوسر/ہدایتکار کام کیا۔ اس کے بعد انھوں نے بی بی سی اومنی بس اینڈ بک مارک کے لیے کئی دستاویزی فلموں کی ہدایت کاری کے فرائض سر انجام دیے۔ دستاویزی فلموں کی ہدایتکاری کے بعد وہ اشتہارات کی ہدایتکاری کی طرف متوجہ ہوئیں۔ برجٹ جونز کی ڈائری سے میگوائر کی ہدایت کاری کا آغاز ہوا۔

2016 میں شیرون نے ٹیلی ویژن پروڈکشن کمپنی، 7 اسٹوریز کی مشترکہ بنیاد رکھی، یہ کمپنی ٹی وی کے لیے اسکرپٹ ڈرامے بناتی ہے۔

ذاتی زندگی ترمیم

شیرون کے اپنے ساتھی ہدایتکار آنند ٹکر سے دو بچے ہیں۔

فلموگرافی ترمیم

بطور ڈائریکٹر:

دا تھنگ از ۔ ۔ بے بیز (دستاویزی فلم) (C4 ، 1991)

دی گاڈ فادر (دستاویزی فلم) (بی بی سی دی لیٹ شو، 1993)

رومر گاڈن: این انڈین افیئر (دستاویزی فلم) (بی بی سی بک مارک، 1995)

ایچ جی ویلز: بروملے بوائے (دستاویزی فلم) (بی بی سی بک مارک، 1995)

ایچ جی ویلز: دی پینتھر اینڈ دی جیگوار (دستاویزی فلم) (بی بی سی بک مارک، 1995)

ڈیم ہینریٹاز ڈریم (دستاویزی فلم) ( بی بی سی اومنیبس، 1997)

برجٹ جونز کی ڈائری (یونیورسل، 2001)

انسنڈیئری (2008) (مصنف اور ہدایت کار)

کال می کریزی: اے فائیو فلم(لائف ٹائم ٹی وی، 2013)

برجٹ جونز بے بی( یونیورسل، 2016)

گاڈ مدرڈ(Disney+، 2020)

لانگ بوؤرن (اسٹوڈیو کینال 2021)

ایک بہترین انتخاب(An Excellent Choice)(سونی 2020)

بیرونی روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/1819188 — بنام: Sharon Maguire — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. https://www.acmi.net.au/creators/79875
  3. Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 11 مئی 2020
  4. Sharon Maguire in the audio commentary for Bridget Jones's Diary۔