ویلز
ویلز برطانیہ کے چار آئینی ممالک میں سے ایک ہے جو انگلینڈ، ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ (شمالی آئرستان) پر مشتمل ہے۔ یہ برطانیہ عظمی کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور اس کی سرحدیں مشرق میں انگلستان کی کاؤنٹی چیشائر، شروپشائر، ہیئر فورڈ شائر اور گلوسسٹر شائر سے، جنوب مغرب میں رودباد سینٹ جارج اور شمال اور مغرب میں بحیرہ آئرش سے ملتی ہیں۔ اس کا کل رقبہ 21,218 مربع کلومیٹر (8,192 مربع میل) اور 2,700 کلومیٹر (1,680 میل) سے زیادہ ساحلی پٹی ہے۔[7] یہ شمالی اور وسطی علاقوں میں اپنی اونچی چوٹیوں، بشمول ماؤنٹ اسنوڈن، جو اس کی بلند ترین چوٹی ہے،[8] کے ساتھ بڑے پیمانے پر پہاڑی ہے۔ یہ ملک شمالی معتدل زون کے اندر واقع ہے۔ سنہ 2021ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 3,107,494 تھی۔[9] ویلز کا دار الحکومت کارڈف ہے جبکہ ویلش اور انگریزی قومی زبانیں ہیں۔
ویلز Cymru (ویلش) | |
---|---|
شعار: | |
ترانہ: | |
حیثیت | مملکت متحدہ کے ممالک |
دار الحکومت and largest city | کارڈف (Caerdydd) |
آبادی کا نام | ویلش (Cymry) |
مملکت متحدہ | |
حکومت | سپرد پارلیمان اندر پارلیمانی نظام آئینی بادشاہت |
ایلزبتھ دوم | |
Carwyn Jones AM | |
برطانوی حکومت | |
• | |
برطانوی حکومت | |
تھریسا مئے MP | |
Alun Cairns MP | |
مقننہ | |
قیام | |
• اتحاد از Gruffydd ap Llywelyn | 1057[2] |
3 مارچ 1284 | |
1535 | |
31 جولائی 1998 | |
• | {{{established_date5}}} |
رقبہ | |
• Total | 20,779 کلومیٹر2 (8,023 مربع میل) |
آبادی | |
• 2011 مردم شماری | 3,063,456 |
• کثافت | 148/کلو میٹر2 (383.3/مربع میل) |
جی ڈی پی (برائے نام) | 2014[6] تخمینہ |
• کل | £54 بلین |
• فی کس | £18,000 |
کرنسی | پاؤنڈ اسٹرلنگ (GBP) |
منطقۂ وقت | یو ٹی سی (گرینچ معیاری وقت) |
• گرمائی (ڈی ایس ٹی) | یو ٹی سی+1 (برطانوی موسم گرما وقت) |
تاریخ فارمیٹ | dd/mm/yyyy (قبل مسیح) |
ڈرائیونگ سائیڈ | left |
کالنگ کوڈ | +44 |
ویب سائٹ www |
نام
ترمیمانگریزی کے الفاظ "ویلز" اور "ویلش" ایک ہی پرانی انگریزی جڑ، ویلہا سے ماخوذ ہیں، جو پروٹو۔جرمنی والہاز کی نسل سے ہیں، جو بذات خود گال کے نام سے ماخوذ ہے جو رومیوں کو وولکائی Volcae کے نام سے پکارتے تھے۔ یہ اصطلاح بعد میں مغربی رومی سلطنت کے باشندوں کے لیے حوالہ دینے کے لیے استعمال کی گئی۔[10] اینگلو سیکسنز نے خاص طور پر برطانویوں کا حوالہ دینے کے لیے یہ اصطلاح استعمال کی۔ جمع کی شکل ویلاس ان کے علاقے، ویلز کے نام کے کے طور پر استعمال ہوئی۔[11] تاریخی طور پر برطانیہ میں، الفاظ صرف جدید ویلز یا ویلش تک ہی محدود نہیں تھے بلکہ ان کا استعمال کسی بھی ایسی چیز کے لیے کیا جاتا تھا جس کا تعلق اینگلو سیکسن سے تھا، بشمول برطانیہ کے دیگر غیر جرمن علاقے (مثلاً کارنوال) اور اینگلو۔سیکسن میں برطانویوں سے وابستہ علاقے (مثلاً والورتھ کاؤنٹی ڈرہم میں اور والٹن ویسٹ یارکشائر میں)۔[12]
کائمری اور کائمرو Cymru ویلز کا ویلش نام ہے۔ یہ الفاظ (جن دونوں کا تلفظ [ˈkəm.rɨ] کیا جاتا ہے) لفظ کومبروگی combrogi سے ماخوذ ہیں، جس کا مطلب ہے "ساتھی ملک"،[13] اور غالباً ساتویں صدی سے پہلے، ادب میں، استعمال میں آئے تھے۔[14] ان کی ہجے کائمری کی جا سکتی ہے، قطع نظر اس کے کہ اس کا حوالہ لوگوں کا ہو یا ان کے وطن کا ہو۔ ان ناموں، کیمبرین، کیمبرک اور کیمبریا کی لاطینی شکلیں، کیمبرین پہاڑوں اور کیمبرین کے ارضیاتی دور جیسے ناموں کے طور پر زندہ رہی ہیں۔[15]
تاریخ
ترمیمویلز کم از کم 29,000 سال سے جدید انسانوں کے ذریعہ آباد ہے۔ اس وقت سمندر کی سطح آج کے مقابلے بہت کم تھی۔ ویلز تقریباً 10250 قبل تک گلیشیئرز سے پاک تھا، گرم آب و ہوا نے علاقے میں بہت زیادہ جنگل بنا دیا۔ سطح سمندر میں برفانی طوفان کے بعد کے اضافے نے ویلز اور آئرلینڈ کو الگ کر دیا، جس سے آئرش سمندر وجود میں آیا۔ 8000 سال پہلے جزیرہ نما برطانوی جزیرہ بن چکا تھا۔[16] جدید سنگی دور کے آغاز تک (6,000 سال قبل) برسٹل چینل میں سمندر کی سطح آج کے مقابلے میں تقریباً 33 فٹ (10 میٹر) کم تھی۔[17] مورخ جان ڈیوس نے یہ نظریہ پیش کیا کہ کینٹری گوایلوڈ کے ڈوبنے کی کہانی اور ویلز اور آئرلینڈ کے درمیان پانی کے تنگ اور کم ہونے کی، مابینوگین کی کہانیاں، اس دور کی لوک یادیں ہو سکتی ہیں۔
نوآبادکار خانہ بدوش مقامی لوگوں کے ساتھ ضم ہو گئے، بتدریج شکار اور کی خانہ بدوش زندگی سے اپنی طرز زندگی کو تبدیل کرتے ہوئے، تقریباً 6,000 سال قبل آباد کسان بن گئے۔[18] انھوں نے چراگاہیں قائم کرنے اور زمین کاشت کرنے کے لیے جنگلات کو صاف کیا، سیرامکس اور ٹیکسٹائل کی پیداوار جیسی نئی ٹیکنالوجیز تیار کیں۔ اگلی صدیوں میں انھوں نے تارکین وطن کو اپنے ساتھ ملایا اور کانسی کے زمانے اور لوہے کے دور کی سیلٹک ثقافتوں کے نظریات کو اپنایا۔ کچھ مورخین، جیسے کہ جان ٹی کوچ، ویلز کو کانسی کے اواخر میں ایک سمندری تجارتی نیٹ ورک ثقافت کا حصہ سمجھتے ہیں جس میں دیگر سیلٹک قومیں شامل تھیں۔[19] مگر دوسرے محققین اس"اتلانتک۔سیلتک" نظریے کی مخالفت کرتے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ سیلٹک زبانیں اپنی اصلیت زیادہ مشرقی ہالسٹیٹ ثقافت سے حاصل کرتی ہیں۔[20] برطانیہ پر رومی حملے کے وقت تک جدید ویلز کا علاقہ دیسیانگلی Deceangli (شمال مشرق)، اوردووائسس Ordovices (شمال مغرب)، دیمیتائی Demetae (جنوب-مغرب)، سائیلوریس Silures (جنوب مشرق) اور کورنووی (مشرق) قبائل میں تقسیم ہو چکا تھا۔
آبادیات
ترمیمبڑے شہر اور قصبے
درجہ | کونسل ایریا | آبادی | درجہ | کونسل ایریا | آبادی | ||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
کارڈف سوانسی |
1 | کارڈف | City & County of Cardiff | 335,145 | 11 | کائرفلی | کائرفلی کاؤنٹی بورو | 41,402 | نیو پورٹ ریکسہام |
2 | سوانسی | City & County of Swansea | 239,000 | 12 | پورٹ ٹالبوٹ | نیتھ پورٹ ٹالبوٹ | 37,276 | ||
3 | نیو پورٹ | Newport City | 128,060 | 13 | پونٹی پرڈ | رہونڈا سائنن تاف | 30,457 | ||
4 | ریکسہام | ریکسہام کاؤنٹی بورو | 61,603 | 14 | ایبرڈیئر | رہونڈا سائنن تاف | 29,748 | ||
5 | بیری | ویلے آف گلمورگن | 54,673 | 15 | کولوائن بے | کونوی کاؤنٹی بورو | 29,405 | ||
6 | نیتھ | نیتھ پورٹ ٹالبوٹ | 50,658 | 16 | پونٹی پول | تورفائن | 28,334 | ||
7 | کومبران | تورفائن | 46,915 | 17 | پینارتھ | ویلے آف گلمورگن | 27,226 | ||
8 | بریگینڈ | بریگینڈ کاؤنٹی بورو | 46,757 | 18 | رہل | ڈینبگھشائر | 25,149 | ||
9 | لانیلی | کارمارتھنشائر | 43,878 | 19 | بلیک وڈ | کائرفلی کاؤنٹی بورو | 24,042 | ||
10 | میرتھر ٹدفل | میرتھر ٹڈفل | 43,820 | 20 | مائسٹاگ | بریگینڈ کاؤنٹی بورو | 18,888 |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Cymru am byth! The meaning behind the Welsh motto"۔ WalesOnline۔ 6 February 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2016
- ↑
- ↑ "Statute of Rhuddlan"۔ legislation.gov.uk۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولائی 2014
- ↑ "Laws in Wales Act 1535 (repealed 21.12.1993)"۔ legislation.gov.uk۔ 30 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولائی 2014
- ↑ "Government of Wales Act 1998"۔ legislation.gov.uk۔ 30 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولائی 2014
- ↑ Regional Gross Value Added (Income Approach) - Office for National Statistics
- ↑ "Standard Area Measurements (Latest) for Administrative Areas in the United Kingdom (V2)". Open Geography Portal. Office for National Statistics. 5 April 2023. Retrieved 3 December 2023.
- ↑ "A Beginners Guide to UK Geography (2023)". Open Geography Portal. Office for National Statistics. 24 August 2023. Retrieved 9 December 2023.
- ↑ UK Census (2021). "2021 Census Area Profile – Wales Country (W92000004)". Nomis. Office for National Statistics. Retrieved 14 August 2023.
- ↑ Miller, Katherine L. (2014). "The Semantic Field of Slavery in Old English: Wealh, Esne, Þræl" (PDF) (Doctoral dissertation). University of Leeds. Retrieved 8 August 2019.
- ↑ Tolkien, J. R. R. (1963). Angles and Britons: O'Donnell Lectures. Cardiff: University of Wales Press. English and Welsh, an O'Donnell Lecture delivered at Oxford on 21 October 1955.
- ↑ David Rollason (2003)۔ "Origins of a People"۔ Cambridge: Cambridge University Press۔ صفحہ: 60۔ ISBN 978-0-521-04102-7
- ↑ Lloyd, John Edward (1911). A History of Wales from the Earliest Times to the Edwardian Conquest (Note to Chapter VI, the Name "Cymry"). Vol. I (2nd ed.). London: Longmans, Green, and Co. (published 1912). pp. 191–192.
- ↑ Phillimore, Egerton (1891). "Note (a) to The Settlement of Brittany". In Phillimore, Egerton (ed.). Y Cymmrodor. Vol. XI. London: Honourable Society of Cymmrodorion (published 1892). pp. 97–101.; Davies (1994) p. 71, containing the line: Ar wynep Kymry Cadwallawn was.
- ↑ Hugh Chisholm (2008)۔ Chambers 21st Century Dictionary ۔ New Delhi: Allied Publishers۔ صفحہ: 203۔ ISBN 978-81-8424-329-1
- ↑ Joshua Pollard (2001)۔ "Wales' Hidden History, Hunter-Gatherer Communities in Wales: The Neolithic" . In Morgan, Prys; Aldhouse-Green, Stephen (eds.). History of Wales, 25,000 BC AD 2000. Stroud۔ Gloucestershire: Tempus Publishing۔ ISBN 978-0-7524-1983-1
- ↑ Evans, Edith; Lewis, Richard (2003). "The Prehistoric Funerary and Ritual Monument Survey of Glamorgan and Gwent: Overviews. A Report for Cadw by Edith Evans BA PhD MIFA and Richard Lewis BA" (PDF). Proceedings of the Prehistoric Society. 64: 4. Retrieved 30 September 2009. ; Davies (1994) p. 17; "Overview: From Neolithic to Bronze Age, 8000–800 BC (Page 1 of 6)". BBC History website. BBC. 5 September 2006. Retrieved 5 August 2008.
- ↑ GGAT 72 Overviews" (PDF). A Report for Cadw by Edith Evans BA PhD MIFA and Richard Lewis BA. Glamorgan-Gwent Archaeological Trust. 2003. p. 47. Retrieved 30 December 2008.
- ↑ Koch, John (2009). "Tartessian: Celtic from the Southwest at the Dawn of History in Acta Palaeohispanica X Palaeohispanica 9 (2009)" (PDF). Palaeohispánica: Revista Sobre Lenguas y Culturas de la Hispania Antigua. Palaeohispanica: 339–351. ISSN 1578-5386. Retrieved 17 May 2010.; Cunliffe, Karl, Guerra, McEvoy, Bradley; Oppenheimer, Røyrvik, Isaac, Parsons, Koch, Freeman and Wodtko (2010). Celtic from the West: Alternative Perspectives from Archaeology, Genetics, Language and Literature. Oxbow Books and Celtic Studies Publications. p. 384. ISBN 978-1-84217-410-4.; Cunliffe, Barry (2008). A Race Apart: Insularity and Connectivity in Proceedings of the Prehistoric Society 75, 2009, pp. 55–64. The Prehistoric Society. p. 61.
- ↑ Koch, John T. (2009). "A CASE FOR TARTESSIAN AS A CELTIC LANGUAGE" (PDF). Acta Palaeohispanica X Palaeohispanica. 9.
- ↑ "Table 8a Mid-2011 Population Estimates: Selected age groups for local authorities in England and Wales; estimated resident population;"۔ Population Estimates for England and Wales, Mid 2011 (Census Based)۔ Office for National Statistics۔ 25 September 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2012