شیر بنگال (ضد ابہام)
قرارداد لاہور 1940کے پیش کنندہ جناب مولوی ابو القاسم فضل الحق کا خطاب شیربنگال تھا۔ آپ 1937 سے لے کر 1943 تک متحدہ ہندوستان کے وزیر اعلیٰٰ رہ چکے ہیں۔ پاکستان بننے کے بعد 1954 مشرقی بنگال کے وزیر اعلیٰ اور 1956 تا 1958 مشرقی پاکستان کے گورنر رہ چکے ہیں۔ 27 اپریل 1962 کو آپ کا انتقال ہوا۔ آپ ڈھاکہ میں دفن ہیں۔ شیر بنگلہ کی ساری سیاسی جدوجہد وطن کی آزادی، تعلیم کے فروغ، کسانوں کی فلاح، جابر اور استحصالی قوتوں کا مقابلہ اور معاشی و معاشرتی انصاف کی فراہمی میں وقف ہوا۔ آپ نے اپنی سیاسی زنگی میں کئی سیاسی جماعتوں میں کام کیا اور آپ کے سیاسی نظریات وقت کے ساتھ بدلتے رہے۔ آپ نے بے شمار تعلیمی اداروں کے قیام کے ساتھ ساتھ ڈھاکہ میں مشہور بنگلہ اکیڈمی قائم کی ۔