مشرقی بنگال
مشرقی بنگال (East Bengal) ((بنگالی: পূর্ববঙ্গ) PurbôBônggô; اردو: مشرقی بنگال Mašriqī Bangāl) بنگلہ دیش کی جدید ریاست کے قیام سے قبل بیسویں صدی کے دو ادوار کے دوران استعمال کیا جانے والا نام تھا۔
پہلی تقسیم، 1905-1912 (برطانوی دور)
ترمیمنام کی پہلی مثال ہندوستان پر برطانوی حکومت کے دوران تھا۔ ہندوستانی علاقوں کے بڑے قطعات پر برطانوی حکمرانی بنگال میں 1757ء میں جنگ پلاسی کے دوران رابرٹ کلائیو کی نواب سراج الدولہ کو شکست دینے کے ساتھ شروع ہوئی۔
1905ء میں لارڈ کرزن (Lord Curzon) ہندوستان کے وائسرائے بنے، ان کی سفارش پر برطانوی پارلیمنٹ نے انتظامی سہولت کے پیش نظر بنگال کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا، کیونکہ انگریزوں کے مطابق اتنے بڑے اور وسیع صوبے کا انتظام صحیح طریقے سے چلانا ایک گورنر کے بس کی بات نہ تھی۔ اس تقسیم کے نتیجے میں بنگال کے دو صوبے بن گئے۔
- مشرقی بنگال (رقبہ : 106،540 مربع میل)
- مغربی بنگال (رقبہ : 141،580 مربع میل)
بنگال کو تقسیم ہند کی تیاری کے لیے 3 جولائی 1946ء کو دو صوبوں میں تقسیم کیا گیا۔ ہندو اکثریتی مغربی بنگال اور مسلم اکثریت والے مشرقی بنگال کی صورت میں۔ دونوں صوبوں کے اپنے وزیر اعلی تھے۔ اگست 1947ء میں مشرقی بنگال ڈومنین پاکستان کا حصہ بنا جبکہ مغربی بنگال ڈومنین بھارت کا حصہ بن گیا۔
یہ نظام 1971ء تک چلا جب مشرقی پاکستان نے آزادی کا اعلان کیا اور نیا ملک بنگلہ دیش قائم ہوا، تاہم پاکستان نے 22 فروری، 1974ء تک بنگلہ دیش کو تسلیم نہیں کیا۔