شیلی لوبن (Shelley Lubben) ایک سابقہ امریکی فحش اداکارہ تھی جو 1968ء میں پیدا ہوئی، ابھی وہ بیس سال کی بھی نہیں ہوئی تھی کہ پیسے کے حصول کے لیے بے راہ روی کا شکار ہو گئی اور اس کے بعد راکسی (Roxy) کے نام سے جنسی فلموں کی دنیا میں داخل ہوئی اور شراب اور نشے کی عادی ہو گئی، جنسی فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے وہ رحم کے کینسر اور ہرپس (Herpes) کا شکار ہو گئی، ہسپتال میں قیام کے دوران میں اس نے توبہ کی اور خدا کی طرف واپس لوٹ آنے کا فیصلہ کیا، اس کے بعد اس نے شادی کر لی اور مذہب اور لاہوت پر جامعی تعلیم حاصل کی۔

شیلی لوبن
(انگریزی میں: Shelley Lynn Moore)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 18 مئی 1968ء [2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پاساڈینا، کیلیفورنیا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 9 فروری 2019ء (51 سال)[3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات عَجزِ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ سبز   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ سنہری   ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فحش اداکارہ ،  مصنفہ ،  گلو کارہ ،  ادکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اپنے شوہر کے ساتھ مل کر اس نے جنسی فلموں کی تجارت کے خلاف دی پنک کراس فاؤنڈیشن (The Pink Cross Foundation) بنائی، یہ تنظیم جنسی فلموں کے خلاف تحریک چلاتی ہے اور عطیات جمع کر کے پورن انڈسٹری میں ملوث اداکاروں کی مدد کرتی ہے، اس تنظیم نے ایک مختصر دستاویزی فلم بھی بنائی ہے جو ان سینکڑوں جنسی اداکاروں کے بارے میں ہے جنھوں نے یا تو خودکشی کر لی یا موذی اور لا علاج جنسی بیماریوں کا شکار ہوکر ہلاک ہو گئے۔ گذشتہ سال (2010ء) شیلی لوبن نے Truth Behind the Fantasy of Porn: The Greatest Illusion on Earth نامی کتاب شائع کی جس میں اس نے پورن انڈسٹری میں کام کے دوران میں اپنے تجربات لکھے ہیں اور بتایا ہے کہ کس طرح پردے کے پیچھے جنسی اداکاروں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب https://www.imdb.com/name/nm0746910/bio?ref_=nm_ov_bio_sm
  2. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm0746910 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 جولا‎ئی 2016
  3. https://www.xbiz.com/news/242048/anti-porn-crusader-shelley-lubben-passes-away — اخذ شدہ بتاریخ: 13 فروری 2019