شیما
شیما بنت حارث حلیمہ سعدیہ کی بیٹی اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رضاعی بہن تھیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بچپن آپ کے ساتھ گذرا۔ کتب سیرت سے آپ کا اسلام لانا ثابت ہے۔ شیما اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ درست تلفظ ہے: شَیماء (اسم الشيماء تعني : العزة والشرف وعلو المكانة ) جس کے معنی ہیں عزت و شرف اور بلند رتبہ۔ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رضاعی بہن حضرت شیماء بھی تھیں۔ یہ حضرت بی بی حلیمہ سعدیہ کی صاحبزادی تھیں۔ جب لوگوں نے ان کو گرفتار کیا تو انھوں نے کہا کہ میں تمھارے نبی کی بہن ہوں۔ مسلمان ان کو شناخت کے لیے بارگاہ نبوت میں لائے تو محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کو پہچان لیا اور جوشِ محبت میں آپ کی آنکھیں نم ہو گئیں اور آپ نے اپنی چادر مبارک زمین پر بچھا کر ان کو بٹھایا اور کچھ اونٹ کچھ بکریاں ان کو دے کر فرمایا کہ تم آزاد ہو۔ اگر تمھارا جی چاہے تو میرے گھر پر چل کر رہو اور اگر اپنے گھر جانا چاہو تو میں تم کو وہاں پہنچا دوں۔ انھوں نے اپنے گھر جانے کی خواہش ظاہر کی تو نہایت ہی عزت و احترام کے ساتھ وہ ان کے قبیلے میں پہنچا دی گئیں۔[1][2]
شیما | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
والد | حارث بن عبد العزیٰ |
والدہ | حلیمہ سعدیہ |
بہن/بھائی | انیسہ بنت حارث ، عبد اللہ بن حارث ، حفص بن حلیمہ |
درستی - ترمیم |