اس تعلیمی ادارے کا نام نواب بہاولپور صادق محمد خان عباسی چہارم اور لیفٹیننٹ گورنر پنجاب سر رابرٹ ایجرٹن سے منسوب ہے، 25 اپریل 1886ء کو اس کی بنیاد رکھی گئی، 25اپریل 1986ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور کی صد سالہ سالگرہ کی موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر کالج کی عمارت کی تصویر اور کالج کا لوگو بنا ہوا تھا اور انگریزی میں CENTENARY OF GOVT. S.E. COLLEGE BHAWALPURکے الفاظ تحریر تھے۔ ایک روپیہ مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ سلطانہ شمیم حیدر نے ڈیزائن کیا تھا