ابوطلحہ بن محمد چاند باشا
میرا نام :ابوطلحہ بن محمد چاند باشا عمری نذیری ہے، میں شہر وجےواڑہ آندھراپردیش کا ساکن ہوں . اللہ کی توفیق سے میں نے 2001 میں جامعہ دار السلام عمرآباد تملنادو ہندوستان میں داخلہ لیا اور 2004 تک حفظ قرآن مکمل کیا پھر اس کے بعد فوراً وہیں عالمیت میں داخلہ لے لیا اور 2010 میں جید جدا کے درجے سے عالمیت کی سند حاصل کی، پھر اس کے فوراً بعد فضیلت میں داخل ہوگیا اور 2012 میں جید کے درجے سے فضیلت کی سند بھی حاصل کرلی اس کے بعد مزید علمی تشنگی کو بجھانے کی خاطر جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ نہ سہی مگر کرناٹکا کے شہر بنگلور کا رخ کیا اور تقریباً ڈھائی سال تک کلیۃ الحديث جامعۃ الإمام سيد نذير حسين الدهلوي میں حدیث کے مادہ پر تخصص کیا پھر وہاں بھی اللہ کے فضل وکرم سے جید جدا کے درجے سے اچھے نمبرات سے کامیاب ہوا اس کے بعد اللہ کے کرم سے کلیۃ الحدیث ہی میں میرے مشفق اساتذہ فضیلۃ الشیخ دکتور آر کے نور محمد عمری مدنی، فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل محمدی مدنی، فضیلۃ الشیخ طارق سوداگر عمری مدنی، فضیلۃ الشیخ نور الحسن عمری مدنی، فضیلۃ الشیخ عبد الحسيب عمری مدنی، فضیلۃ الشیخ شفیق عمری مدنی حفطہم اللہ کی کرم فرمائیووں، شفقت، اور مہربانی کے نتیجہ میں انہیں کے ساتھ ان کی نگرانی میں اور خاص کر فضیلۃ الشیخ دکتور آر کے نور محمد عمری مدنی اور فضیلۃ الشیخ طارق سوداگر عمری مدنی کی نگرانی میں تحقیق حدیث کی خدمت انجام دیتا رہا، تقریباً تین /ساڑھے تین سال تک وہاں خدمت حدیث انجام دینے کے بعد اب 2018 سے میرے مشفق و مربی استاد، مامو اور سسر کے مدرسہ بنات مرکز دار البر پڈنہ آندھراپردیش میں بحیثیت استاد خدمت انجام دے رہا ہوں الحمدللہ. الحمدلله أولا وآخرا نوٹ : کسی بھی قسم کی خدمت کے لئے مثلا عربی کتب کے ترجمہ، تحقیق حدیث وغیرہ کے لئے مجھ سے اس نمبر پر واٹس آپ کریں: 9164205133 اور اس نمبر پر رابطہ کریں :
9108085316
اور ای میل یہ ہے : Abutalhaumari@gmail.com