جماعت خدام اہلسنت خالص دینی جماعت ہے جو ہر قسم کی فرقہ بندی،گروہ بندی اور سیاسی و علاقائی تعصبات سے بالاتر ہے۔ اس کے نام سے بعض ذہنوں میں اس کا محدود تصور پیدا ہو سکتا ہے لیکن اگر سنت کے صحیح مفہوم یعنی (اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم) کو ذہن میں رکھا جائے اور سمجھا جائے تو اس غلط فہمی کو دور کیا جا سکتا ہے اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے خشیت الہی ، انسانیت سے ہمدردی ، صبروبرداشت ، اعلی ظرفی ، بے غرضی اور حسن خلق کی تعلیم ملتی ہے جماعت خدام اہلسنت کو اسی وسیع تر مفہوم میں سمجھنا چاہیے ۔ تاسیس بِسْمِ اللّٰهِِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ترجمہ تم بہترین امت ہو انسانوں میں سے جو نیکی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو۔
جماعت خدام اہلسنت چورہ شریف پاکستان