حلیف خان تنولی
نتھو میرا ایک گاوں کا نام ہے۔ جو کہ صوبہ سرحد کے ضلع مانسہرہ میں واقع ہے۔ یہ گاوں آج سے 35 سال پہلے ملک غلام محمد جان نامی سخص نے آکر آباد کیا تھا۔ جن کا تعلق بردڑ پائین گاوں سے تھا۔ ملک غلام محمد جان کے والد کا نام ہنیزمان اور اسے چار بھائی بھی ہیں۔ ملک غلام محمد جان بہت اچھے اور نیک انسان تھے۔ اگر آس پاس کے گاوں میں کسی قسم کا بھی کوئی فیصلہ کرنا ہوتا تو لوگ ان کی موجودگی کے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہں کرتے تھے۔ اور ان کے اچھے اخلاق اور ایمانداری کی وجہ سے لوگ اپنا فیصلہ ان پر چھوڑ دیتے تھے۔ ملک غلام محمد جان نے پاکستان آرمیں میں بھی خدمات انجام دی ہیں اور سکھوں سے جنگ کے دوران ان کے بائیں کندے میں گولی لگنے سے پاکستان آرمی سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اسے کے ساتھ ساتھ وہ سیاست سے بھی کافی دلچسبی رکھتے تھے۔ اور یو سی لیولز پر کافی دفعہ حصہ بھی لیا۔ جس میں جیت نے کئی دفعہ ان کے قدم چومے۔ ملک غلام محمد جان کے پانج بیٹے ہیں اور اس کے چودہ پوتے ہیں