زکریا موسی خیل
مولانا محمد زکریا 1983 کو ضلع موسی خیل میں پیدا ہوئے آپ کا تعلق حسن خیل قوم کے ذیلی قبیلے میردادزئی سے ہے میٹرک تک عصری تعلیم سرکاری ثانوی درسگاہ موسی خیل میں حاصل کی اور 1998 کو میٹرک کا امتحان پاس کیا، مذہبی علوم کے حصول کے لیے جامعہ خیرالمدارس ملتان چلے گئے 2008 کو مزہبی علوم کی تکمیل سے فارغ ہوئے تو تقابل ادیان اور مزاہب متفرقہ میں اشتراک و افتراق ، قدراشتراک اور انسداد تفرقہ بین المسلمین کے علوم کے حصول کے لیے فیصل آباد میں قیام پزیر رہے اس کے بعد بلوچستان یونیورسٹی سے بچلر کی ڈگری حاصل کی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے مختلف فنون کی پیشہ وارنہ اسناد حاصل کی ۔۔ 2015 میں میرٹ پر سرکاری درسگاہ میں مدرس مقرر ہوئے دسمبر 2018 تک سرکاری وسطانیہ درسگاہ سرہ خوا (توئی سر) میں تدریسی خدمات سر انجام دیں مارچ 2019 سے تاحال سرکاری ثانوی درسگاہ (گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول) موسی خیل میں بطور مدرس تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔۔۔