اردو ادب کے خزانے میں عالمی تاریخ، اسلامی اقدار، عالمی امور اور دیگر مذاہب کے وسیع علوم کا ذخیرہ موجود ہے. اردو زبان عالمی سطح پر بہت سے ممالک میں بولی اور سمجھی جاتی ہے.

اردو ادب کے معارف اور احوال تک رسائی یقینی بنا کر علوم انسانی کے خزانے اردو زبان کی مدد سے انسانیت کے لئے سہل اور عام فہم بنائے جا سکتے ہیں.

اردو ادب کی خدمت میرا مقصد ہے اور اسی مقصد کیلئے مقالے لکھنا اور انسانیت کو خدمات فراہم کرنا اولین فرض سمجھتا ہوں.

مقالہ جات، تحاریر اور بیانات کے دوران جدید سائنسی تاریخی اور ادبی رموز سے روشناس کرانا میرا پسندیدہ شعبہ ہے.

پیشہ کے اعتبار سے زرعی ماہر ہوں.جامعہ زرعیہ فیصل آباد سے فارغ التحصیل ہوں. ابلاغیات، مشاورت، تعلیم و تربیت اور تحقیق کے میدان میں پیش پیش ہوں.

زرعی اصلاحات، فنون لطیفہ، عمرانیات اور انسانی حقوق کیلئے ہمہ وقت دستیات ہوں.