شاہد اشرف
صارف از 20 اپریل 2024ء
ڈاکٹر شاہد اشرف جدید نظم ، غزل اور نعت کا معتبر حوالہ ہیں ۔ ان کے دو شعری مجموعے " یہ منظر خوبصورت ہے" اور "رنگ خوابیدہ پڑے ہیں " شائع ہو چکے ہیں ۔ انھوں نے مکتوبات احمد ندیم قاسمی کو کتابی شکل دی ہے ۔ مائیکرو فکشن پر مشتمل مجموعہ " مراقبے کے بعد" بھی خاص اہمیت کا حامل ہے ۔ انھوں نے”اردو شاعری کے سیاسی رجحانات“ کے موضوع پر مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کی ہے ۔ ان کے تنقیدی و تحقیقی مضامین پاکستان کے مختلف جراٸد میں شاٸع ہوتے رہتے ہیں ۔ وہ متحرک علمی و ادبی شخصیت ہیں حلقہ اربابِ ذوق فیصل آباد کے دو بار سیکرٹری منتخب ہوچکے ہیں