عبدالرزاق واحدی
عبدالرزاق واحدی abdul razzaq wahidiعبدالرزاق واحدیAbdul Razzaq Wahidi) ( اندرون شہر لاہور، اکبری منڈی محلہ نمدگراں، دہلی گیٹ لاہور میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام عبدالواحد تھا جو جدی پشتی لاہوری تھے اور اسی مکان میں پلے بھرے تھے۔ والد صاحب بیکو فیکٹری بادامی باغ میں مزدور تھے۔ والدین نے نام عبدالرزاق رکھا جبکہ واحدی کا اضافہ قلمی ضرورت کی بنا پر ہوگیا۔ تاریخ پیدائش میرے میٹرک کی سند پر 21 مارچ لکھی ہے جوکہ کلرک کی غلطی سے ہوگئی ہے جبکہ اصل تاریخ پیدائش 4 فروری ہے۔ میری جو تاریخ پیدائش میٹرک کی سند پر لکھی ہے وہی قانونی ٹھہری اور جہاں کہیں بھی تاریخ پیدائش لکھنی ہو وہی لکھتا ہوں۔ میں نے میٹرک مسلم ماڈل ماڈل ہائی سکول اردو بازار لاہور پھر گورنمنٹ کالج ریلوے روڈ لاہور میں داخل ہوا اور وہاں سے ایف اے اور بی اے کے مدار طے کرکے مختلف اداروں میں ملازمت کی۔ عبدالرزاق واحدیAbdul Razzaq Wahidi) ( نے ادبی زندگی کا آغاز اردو افسانوں سے کیا۔ اردو افسانوں کا مجموعہ ”آنکھ“ شائع ہوچکا ہے جسے ادبی حلقوں نے بہت سراہا۔ انہوں نے اپنی کہانیوں میں تکنیک اور اسلوب پر خاصا زور دیا ہے۔ انہوں نے سماج کی بہت سی تلخ و شیریں حقیقتوں اور سماجی برائیوں کو قارئین تک پُراثر طریقے سے بڑی مہارت کے ساتھ پہنچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے اردو افسانے میں اپنے اسلوب، بدلتے لہجوں اور بنت کے باعث اپنے ہم عصر افسانہ نویسوں میں نمایاں مقام پیدا کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوا ہوں اس کا اندازہ ان کے قارئین ہی بہتر طور پر لگا سکتے ہیں۔ انہوں کے افسانوں میں پچھتاوے، ماضی پرستی، ماضی پر نوحہ خوانی اور روایت میں پناہ کی تلاش بہت نمایاں ہے۔ پرانی اقدار کے بکھرنے اور نئی اقدار کے سطحی اور جذباتی ہونے کا دُکھ اور اظہار بہت جگہ پُرانداز لہجہ میں قاری تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے اپنی تحریروں میں جذبہ محبت اور فطرت کی خوبصورتی کو باہم ایک کرکے ماورائی فضا ترتیب دی ہے۔ انہوں نے علامتوں کی بازی گری د کھانے کی کبھی کوشش نہیں کی بلکہ ہمیشہ حقیقت نگاری کی طرف توجہ دی ہے۔ ان کے فن پاروں میں متوسط طبقے کے متنوع کرداروں، ان کے رنگارنگ ماحول، ان کے مابین انسانی رشتوں کے اتار چڑھاﺅ سے ایک جہاں معنی خلق ہوگا۔
عبدالرزاق واحدی(Abdul Razzaq Wahidi)کی تصانیف: ”آنکھ“ دلچسپ اور معلوماتی افسانوی مجمو عہ ”معلومات پاکستان“پاکستان کے متعلق وہ سب کچھ جو ہر محب وطن جاننا چاہتا ہے ”معلومات کا خزانہ“ دنیا جہاں نادر و نایاب معلومات کا خزانہ
عبدالرزاق واحدی(Abdul Razzaq Wahidi)کے انتخاب: ”انتخاب “ نامور شعراءکے کلام سے منتخب بے مثال اشعار ”سبق آموز کہانیاں“ بچوں کے لئے دلچسپ اور معلوماتی کہانیاں ”انتون چیخوف کے 16 بہترین افسانے“ ”میکسم گورکی کے 29 بہترین افسانے“ ”عصمت چغتائی کے 28 بہترین افسانے“ ”کرشن چندر کے 34 بہترین افسانے“ ”الیگزینڈر پشکن کی 7 بہترین کہانیاں“ ”راجندر سنگھ بیدی کے 27 بہترین افسانے“ ”سعادت حسن منٹو کے 30 بہترین افسانے“ ”کلیاں“ بچوں کے لئے نظمیں ”ہم ہے پاسباں اس کے“ 1965 ءکی پاک بھارت جنگ میں مختلف شعراءکے لکھے گئے ملی نغمات کا مجموعہ
”مہکتی باتیں“ غیر مسلم دانشور کے اقوال پر مشتمل کتاب
”انمول موتی“ مسلمان بزرگوں کے تجربات و مشاہدات پر مبنی حکمت آمیز اور پر معانی اقوالِ زرّیں ”چینی ادب سے چند بہترین کہانیاں“ ”پنجابی ادب سے انتخاب“ پنجابی کی بہترین کہانیاں اردو قالب میں ”عالمی ادب سے انتخاب“ دنیا جہاں کی خوبصورت کہانیوں کا مجموعہ ”واشنگٹن ارونگ کی پانچ بہترین کہانیاں“ ”منشی پریم چند کے 14 بہترین افسانے“