صارف:فیضان حیدر/ریتخانہ

پورہ معروف یہ ایک قصبہ ہے جو دریائے ٹونس کے ساحل پر واقع ہے۔ اس کی دوری شہر مئو (اترپردیش، ہندوستان) سے تقریباً 10 کلو میٹر ہے۔ اس کی کل آبادی تقریباً 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے جن میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔ یہاں کئی تعلیمی ادارے ہیں جن میں سے مدرسہ اشاعت العلوم، مدرسہ امامیہ، مدرسہ ضیاء العلوم اور مدرسہ سراج العلوم وغیرہ خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔ یہ ایک مردم خیز بستی ہے جسے جناب شیخ معروف صاحب نے بسایا تھا۔ اس بستی نے بہت سے نامور علما و فضلا پیدا کیے ہیں، ساتھ ہی یہاں سے کئی معیاری علمی، ادبی اور مذہبی رسالے بھی شایع ہوتے ہیں جن میں "پیغام" اور "فیضان ادب" قابل ذکر ہیں۔