قمرعباس گوندل 13 دسمبر، 1999ء کو ایک بہت شریف خاندان میں پیدا ہوے۔ اس کے والد کا نام محمد انور ہے۔ قمر عباس چنیوٹ کے ایک گاؤں "کریم شاہ" میں رہتے ہیں۔ وہ بچپن سے ہی بہت محنتی تھے۔ان کے والد پنجاب پولیس میں اے ایس آئی تھے۔قمر ایک گاؤں میں رہنے کے باوجود بہت محنت سے پڑھتے رہے۔انھوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ انگلش میڈیم ایلیمنٹری اسکول سلارے سے حاصل کی۔اس اسکول میں پرائمری پاس کرنے کے بعد قمر نے گورنمنٹ انگلش میڈیم ہائی اسکول چنیوٹ میں داخلہ لیا اور میٹرک پا س کیا۔ اس کے بعد چوہدری قمر عباس گوندل نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج چنیوٹ سے انٹرمیڈیٹ (FSc) کا امتحان پاس کیا.