ابو ابان مولانا مفتی محمد بلال صافی ولد گل باچا خان ولد سعید خان ولد آمین خان افغانستان کے مشرقی صوبہ کونڑ کے ضلع سرکانو کے علاقہ شونکڑئ گاؤں خیال میں جوکہ پاکستان کے ضلع مہمند ایجنسی کے ساتھ متصل واقع ہے ، میں سن 1996 جولائی میں پیدا ہوئے،

ابتدائی تعلیم آبائی علاقے میں حاصل کی، اور پھر حفظ اور درس نظامی کی تعلیم کراچی مختلف مدارس میں حاصل کی، آپ کے حفظ کے استاد کا نام قاری سیف اللہ خالد نعمانی ہےجو آپ ہی کے گاوں کا ہے ،

فراغت سن 2020 میں بنوری ٹاؤن سے ہوئی، اور فراغت کے بعد ہی 11 جون 2020 کو نکاح ہوا ، اور اس کے بعد افتا کی تعلیم حضرت مولانا مفتی احمد ممتاز صاحب مدظلہ العالی کے مدرسہ جامعہ خلفاء راشدین گریکس ماری پور سے حاصل کی، بعد ازاں آپ نے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی میں دوبارہ تخصص فی الحدیث کے لئے داخلہ لیا ، 26 صفر 1442ھ بمطابق 2 اکتوبر 2021 ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اللہ رب العزت نے ایک بیٹے کی نعمت سے نوازا، جس کا نام محمد ابان رکھا ہے، اور امسال جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی میں تخصص فی الحدیث سال دوم کا طالب علم ہے،

آپ کی عصری تعلیم:

میٹرک 2020 میں کراچی بورڈ سے سائنس میں،

اور 12وں کی تعلیم بلدیہ ٹاؤن کے ایک کالج سے سال 2022 میں آرٹس میں پاس کیا ہے،

محمد بلال صافی