مفتی محمد ادریس ولی پسوال حاجی خان ولی پسوال کے گھر 25اپریل 1969 بروز جمعہ شنکیاری میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مکتب سکول شنکیاری سے سر عبدالخالق صاحب آف شنئی بالا سے حاصل کی۔ بعد ازاں جامعہ اسلامیہ صدرراولپنڈی میں واری محمد یعقوب سے حفظ مکمل کیا۔

آپ نے گوجری زبان کی بڑی خدمت کی ہے۔ انہوں نے گوجری زبان میں پہلی ضحیم سیرت النبی پر کتاب لکھی جو لشکار محمد کے عنوان سے معنعن ہے۔ جس پر 2022 میں قومی سیرت ایوارڈ دیا گیا اور افغان میں طالبان حکومت نے ان علاقوں کے ہائی سکول کی کلاسز میں نصاب کا حصہ بنایا جہاں گوجری زبان بولی جاتی ہے۔ ہند کے زیر استعمال کشمیر میں نہ صرف ویب سائٹوں سے ڈاون لوڈ کی گئی بلکہ دوبارہ سے پبلش کرنے کی مصنف سے اجازت بھی لی گئی۔

آپ کو گوجری زبان کا پہلا سیرت نگار ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔

آپ نے لشکار محمد کے ساتھ ساتھ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو اپنا مشغلہ بناتے ہوئےدیگر کتب بھی تحریر کی ہیں۔ا

2-سیرت النبی قرآن کی زبانی۔

3-سوہنوں محمد۔

4-نبی پاک کا شب وروز۔

5-گوجری زبان میں اسلامی ادب۔

6-تحاریک آزادی ہند میں گوجروں کا کردار۔