مفتی محمد ضیاء الدین قاسمی الہ آبادی
نام محمد ضیاء الدین ہے13جون 1964 سن پیدائش ہے جائے پیدائش موضع مگرسن پوسٹ موہن گنج بازار بلاک سید آباد تحصیل ہنڈیہ ضلع الہ آباد صوبہ اترپردیش ہے تعلیمی آغاز مدرسہ وصیۃ العلوم روشن باغ الہ آباد میں ہوا تکمیل حفظ کے بعد اسی مدرسہ میں اردو، فارسی اور عربی درجات پنجم تک تعلیم لی اس کے بعد سنہ 1981 میں دار العلوم دیوبند میں داخلہ لیا اور موقوف علیہ، دورہء حدیث شریف ،اور تکمیل افتاء کیا ، بعد ازاں اپنے مادر علمی مدرسہ وصیۃ العلوم لوٹا تو میرے مشفق استاذ جناب مولانا عرفان احمد صاحب( نور اللہ مرقدہ) نے جانشین مصلح الامت حضرت مولانا شاہ قاری محمد مبین صاحب (رحمہ اللہ) سے مجھے تدریسی خدمات سے منسلک کر لینے کی سفارش کی جو انہوں نے بخوشی منظور کر لیا اور اس طرح بندہ 1985 سے مصلح الامت حضرت مولانا شاہ وصی اللہ علیہ الرحمۃ کے مدرسہ وصیۃ العلوم روشن باغ الہ آباد میں درس و تدریس سے وابستہ ہوکر دینی تعلیم کی اشاعت میں مصروف ہوگیا اپنے مشفق استاذ کی تربیت میں رہتے ہوئے نحو و صرف منطق معانی بیان فقہ حدیث تفسیر کی کتابوں کے پڑھانے کا شرف حاصل ہوا پھر کچھ سالوں بعد دار الافتاء میں آمدہ سوالات کا جواب لکھنے کی ذمہ داری بھی میرے حوالے کر دی گئی اور اللہ کا شکر ہے کہ مجھے اپنے اساتذہ کا اعتماد حاصل رہا اور ان کی محبت و شفقت سے ہمیشہ فیضیاب ہوتا رہا جانشین مصلح الامت حضرت مولانا شاہ قاری محمد مبین صاحب (رحمہ اللہ) مہتمم مدرسہ اسلامیہ عربیہ وصیۃ العلوم الہ آباد نے بھی بندے کو بہت عزت دی اور اکرام و انعام سے نوازا اور میری وفاداری اور انقیاد سے ہمیشہ خوش رہے ۔ہنوز جانشین مصلح الامت کے مدرسہ ہی میں افتاء وتدریس کی خدمات انجام دے رہا ہوں اور اللہ سے دعا اور دلی تمنا ہے کہ اللہ پاک مجھ بندہء ناچیز کو اپنے دین کی خدمت سے مرتے دم تک لکائے رکھے، اؤر میری ہر ضرورت کا کفیل بنا رہے اور میری ہر مشکل آسان بناتا رہے ۔
فی الحال ناچیز مفتی محمد ضیاء الدین قاسمی الہ آبادی کے نام سے لوگوں میں متعارف راقم نے مدرسہ وصیۃ العلوم کے جن اساتذہ کرام کے سامنے زانوئے تلمذ طے کیا ان کے نام نامی اسماء گرامی حسب ذیل ہیں مولانا عبد الرحمن جامی مولانا اعجاز احمد اعظمی مولانا ارشاد احمد، مولانا انوار احمد ،مولانا عرفان احمد قاسمی ،مولانا نور الہدی صاحب مولانا نعمان صاحب پورہ معروفی۔ہے