ملک شکیل عباس ولد عبدالحمید قوم ملک سمیجہ ایڈرس:علی پور مظفرگڑھ کے نواحی گاؤں بستی سمیجہ میں پیدا ہوا ابتدائ تعلیم اپنے قریبی سکول لنگرواہ گورئمنٹ پرائمری سکول میں حاصل کی اس کے بعد مڈل میں ہائ سکول سلطان پور میں داخلہ لیا وہاں سے مڈل مکمل کرنے کے بعد 2007میں دینی تعلیم کے شوق سے اپنے ماموں ممتاز علی حیدری کے ساتھ ابتدائ دینی تعلیم شروع کی وہاں پر مجھ سے بڑے میرے کزن قاری قربان حسین موجود تھے وہاں پر سب سے پہلے میرے استاد مولانا شریف عباس خان بلوچ جن کا تعلق علی پور کے ساتھ نواحی علاقہ بندے شاہ کے ساتھ بستی بلوچ سےتھا ان سے تعلیم شروع کی اس وقت کے پرنسپل مولانا حافظ نذر حسین صاحب تھے دونوں استاد بڑے رحم دل اور با اخلاق تھے اور وہاں پر میں نے اپنی تعلیم کا باقاعدہ بھر پور آغازکیا پہلے دو ماہ میں میں نے ابتدائ کلاس عوامل صرف میر کا امتحان دیا اور اس میں کامیاب ہوا اور میری کامیابی پر میرے استاد مولانا شریف عباس خان صاحب میرے گھر میں آئے مبارک باد دینے جس پر میں بےحد خوش تھا اور اللہ کا شکر ادا کرتا تھا اسکے بعد میں اپنی تعلیم جاری رکھی آگے انشا اللہ پھر کبھی ذکر کروں گا