جامعہ بیت العتیق کراچی علمی روحانی تربیتی مرکز ہے جو شیخ الحدیث حضرت مولانا حسن ربانی صاحب کے زیرنگرانی کام کررہا ہے جس کے زیر انتظام مرکز و 4 شاخوں میں الحمدللہ 2000 سے زائد طلبہ و طالبات علم دین حاصل کررہے ہیں الحمدللہ جامعہ بیت العتیق طلبہ کرام کو دینی دنیاوی علوم سے بلا معاوضہ آراستہ کرنے کے علاوہ انہیں مفت قیام طعام علاج کی سہولت دے رہا ہے اور ملک بھر کے مستحق طلبہ کے لئے جامعہ کے دروازے کھلے ہوئے ہیں جامعہ کے مرکز اور 4 شاخوں کے لاکھوں ماہانہ اخراجات اللہ کے مقرب بندوں کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ پورا کرتے ہیں جامعہ سے کسی بھی نوع کا تعاون صدقہ جاریہ ہونے کے ساتھ دوہرے اجر کا باعث ہے