محمد منظورامین اسعدنگر ملوا مدرس ادارہ مرکز المعارف پیپاڑ جودھ پور راجستھان

تعارف

ضلع باڑمیرکےایک چھوٹے سےگاؤں ملوا میں 1993 عيسوي میں پیداہوئے،آبائی پیشہ گائے کی دیکھ بال ہے،اور اسکے دودھ سےحاصل شدہ آمدنی زندگی بسرکرنےکاذریعہ ہے،کھیتی باڑی کرنے کابھی مشغلہ ہے، ملوا کےاکثرلوگ جودھ پور میں گائے کادودھ نکالنے کاکام بڑے پیمانہ پر کرتے ہیں،ملوا گاؤں مغرب کی جانب باڑمیر سے ساٹھ کلومٹر کی دوری پرواقع ہے،


تعلیم

ابتدائی تعلیم  سے عربی سوم تک گاؤں ملواگاؤں کےہی ایک نامورادارہ تعلیم الاطفال بچوں کاگھرملوا میں حاصل کی،ملوا مدرسہ میں جن اساتذہ کےچشمہ فیض سےسیرابی حاصل کی،ان میں قابل ذکرحضرت مولاناشوکت صاحب قاسمی ملوا،حضرت مولاناانورصاحب نقشبندی باگلیسر،حضرت مولاناومفتی عبدالرحمن صاحب چاندےکاپار،قاری یونس صاحب پاندھی کاپار، 

مزیدتعلیم کےلیے ازہرراجستھان دارالعلوم پوکرن جیسلمیر میں داخلہ لیا،تین سال وہاں رہ کرعلمی تشنگی بجھائی،دارالعلوم پوکرن میں عارف باللہ حضرت اقدس مولاناوقاری محمدامین صاحب قاسمی صدررابطہ مدارس عربیہ صوبہ راجستھان،حضرت مولاناومفتی سعیداحمدصاحب قاسمی ناظم تعلیمات دارالعلوم پوکرن، حضرت مولاناعبدالرؤوف صاحب قاسمی،حضرت مولاناجمال الدین صاحب قاسمی،حضرت مولانازبیراحمدصاحب قاسمی ،حضرت مولاناومفتی حبیب اللہ صاحب نعمانی پھلودی،حضرت مولانانظام الدین صاحب بہارسے خصوصی طورپراستفادہ کیا، پھرتعلیمی سفرکوجاری رکھتے ہوئےازہرہنددارالعلوم دیوبند کارخ کیا، کبارعلماسے ہفتم عربی ودورہ حدیث شریف کی تعلیم حاصل کی، بخاری شریف فقیہ النفس حضرت اقدس مولاناومفتی سعیداحمدصاحب پالن پوری سابق شیخ الحدیث وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبندکےپاس پڑھنےکاشرف حاصل رہاہے،

فراغت

۱۴۳۳ہجری میں دیوبند سے فراغت پائی ہے، زمانہ طالبعلمی میں اساتذہ سے قریبی تعلق رہاہے عارف باللہ حضرت اقدس مولانا وقاری محمدامین صاحب دامت برکاتہم کے دست حق پرست پر بیعت کی توفیق ملی،دور طالب علمی میں اساتذہ دارالعلوم پوکرن واساتذہ دارالعلوم دیوبند سے انتہائی قرب رہاہے،بالخصوص عارف باللہ حضرت اقدس مولاناوقاری محمدامین صاحب دامت برکاتہم صدرجمعیت علماء راجستھان، حضرت مولاناو قاری محمدعثمان صاحب دامت برکاتہم منصورپوری صدر جمعیت علماء ہند، وعلامہ قمرالدین صاحب گورکھپوری زیدمجدہم شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند،حضرت مولاناعبدالخالق صاحب سنبھلی زیدمجدہم نائب مدیر دارالعلوم دیوبند، حضرت مولاناومفتی امین صاحب پالن پوری ،حضرت مولاناومفتی نسیم صاحب بارہ بنکوی، مولانا محمدایوب صاحب مظفرنگری اساتذہ مادرعلمی دارالعلوم دیوبند، سے خاص دلی لگاؤ اور قلبی انسیت بہت زیادہ رہی ہے،اور ان تمام اساتذہ کی کفش برداری کی توفیق ملی تھی

حالیہ مشاغل

فراغت کےبعدپچپدرہ تحصیل کے قدیم ادارہ قاسم العلوم چانیوں کی ڈھانی میں شعبہ عربی میں استاذ ہوئے، سات سال تدریسی خدمات انجام دی، بعدازاں باڑمیر کےمشہور ادارہ دارالعلوم میٹھے کاتلامیں تقررہوا،تادم ایں تحریر اسی مدرسہ میں شعبے عربی میں مدرس ہے،فن ادب عربی وخطاطی سے بہت دلچشپی ہے،تبلیغی جماعت میں دوچلے لگائے، کئی بارتین دن جماعت میں لگانے کی بھی توفیق ملی،