رجب طیب اردگان کی شخصیت

احتشام الحق قاسمی

اپنی بات۔۔۔۔۔۔۔۔۔قسط 24

ترکی کے صدر ۔ عالم اسلام کے مقبول ترین لیڈر رجب طیب اردگان کا تاریخی قدم

،،ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جنکی خدا پر ہو تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرا یا نہیں کرتے ،،


حافظ رجب طیب اردگان ترکی کے موجودہ صدر ہیں اور پچھلی دو دہائیوں سے وہ عالم اسلام کے صف اول کے لیڈر شمار کیے جاتے ہیں ۔ میرے خیال سے ترکی سمیت عالم اسلام میں جتنی مقبولیت ابھی اردگان کو ملی ہوءی ہے پچھلے سو سالوں میں اتنی مقبولیت کسی کو بھی نہیں ملی ہے

رجب طیب اردگان کی پیدائش 26/2/1954/کو ہوءی انکے والد کا نام ،،احمد اردگان ہے جو ایک معمولی کوسٹ گارڈ کی نوکری کرتے تھے انکی والدہ کا نام، ٹینزاءیل ہے انتہاءی غریب فیملی میں پیدا ہونے والے اردگان کو بچپن سے ہی سخت محنت و مشقت اٹھانی پڑی ٹافیاں، ڈبل روٹی اور شربت فروخت کرتے ہوءے انہوں نے قاسم پاشا اسکول سے تعلیمی سفر کی شروعات کی 1965میں انہوں نے حفظ قرآن کریم مکمل کی اسکے بعد خطیب ہاءی اسکول میں داخلہ لیا اور 1973 تک انہوں نے میٹرک اور اضافی مضامین پاس کرکے ایوب ھاءی اسکول سے ڈپلومہ کی سند حاصل کی اور مرمرہ یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری لی انکی شادی امینہ اردوان سے ہوءی جن سے دو لڑکے اور دولڑکیان ہیں

لڑکیاں۔سمیہ اردوان اور

اسرا اردوان ہیں اور دونوں لڑکے ۔ نجم الدین بلال اردوان ۔ احمد براق اردوان ہیں

شروع سے ہی انہیں سیاست سے دلچسپی تھی جس کا آغاز انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے فورا بعد کردیا چنانچہ 1976میں وہ استنبول میں یوتھ پارٹی کے صدرمقرر ہوءے 1994میں وہ استنبول کے میر چن لیے گءے جس وقت میر بنے استنبول ٹرافک، کرپشن اور پانی کے سنگین مساءل سے دوچار تھا رات دن کی محنت لگن اور خلوص سے انہوں نے استنبول کو اسکی شان واپس دلادیدلادی

اور استنبول کو ترقی یافتہ بناکر اس پر چڑھے ہوءے دو ملین ڈالر کے قرض کو بھی ادا کردیا اور کرپشن کو جڑ سے ختم کردیا

1998میں انہون نے ایک جلسے میں اسلامی نظم پڑھ دی جس پر ترکی میں طوفان برپا ہوگیا انکو چار ماہ جیل کی سزا بھی ہوءی اور انہیں میر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا 2001میں انہوں نے اپنی پارٹی بناءی جس کا نام جسٹس اینڈ ڈپلیومنٹ پارٹی رکھا اور 2002کے ایلکشن میں انکی پارٹی نے اکثریت بھی حاصل کرلی

تب سے اب تک ترکی میں اسی پارٹی کی حکومت ہے اس پارٹی نے ترکی میں اتنی اصلاحات کی ہیں کہ آج ترکی دنیا کی 16ویں بڑی اقتصادی طاقت بن چکا ہے اور اسے کرپشن سے پاک ملک قرار دیا جاسکتا ہے



رجب طیب اردگان جب استنبول

کے میر بنے تو انہوں نے استنبول کو چمکانے اور ترقی دینے میں اپنی تمام تر صلاحیت جھونک دی نتیجہ میں استنبول انکے میر رہتے ہی دنیا کے ٹاپ شہروں میں شمار ہو نے لگا

جب انہوں نے وزارت عظمی کا منصب سنبھالا تو ترکی اپنی معیشت میں عالمی بینک کا مقروض تھا چند سالوں کی محنت سے اردگان نے ترکی کو اس سطح سے اٹھا کر اس مقام پر پہونچا دیا کہ ترکی نے تمام قرضے ادا کر دیے بلکہ وہ اس پوزیشن میں بھی آگیا کہ وہ دیگر ممالک کو قرض دے سکے

عوام کی معاشی بہتری کے ساتھ اردگان نے اپنے عوام کے عقیدہ و ایمان اور انکے اندر کے اسلام کو جگایا

اور دیکھتے دیکھتے وہ قوم جو کہ لادینیت پر فخر کرتی تھی اپنے دین پر فخر کرنے لگی اور وہی اردگان جس کو اسلامی نظم پڑھنے سے جیل جانا پڑاتھا اور میر کا عہدہ بھی ہاتھ سے گیا تھا اسی اردگان نے کل بروز جمعہ آیا صوفیہ میں قرآن کریم کی تلاوت بھی کی اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ انہون نے بیس سال میں ترکی کو کس رنگ میں رنگ دیا


سیکولرسٹوں کے ذریعے نافذ کیے گءے اسلامی اعمال پر پابندیاں حجاب پر لگی پابندیاں اور فیملی پلاننگ جیسے بودے قوانین کو ہٹاکر انہوں نے پوری ترکی کو لادینیت کی غلامی سے آزاد کرایا

پھر ایک وقت آیا کہ 2014میں انہوں نے منصب صدارت سنبھالا

لیکن کمزور صدر کے بجاءے انہوں نے مضبوط صدر بننے کا راستہ اختیار کیا

چند سالوں بعد وہ وقت بھی آیا کہ ترکی میں صدارتی طرز حکومت کیلیے انہوں نے ریفرنڈم کرواکر ملک میں۔ صدارتی طرز حکومت نافذ کردیا

اب ترک صدر قانوناً بااختیار ہین

ترکی صدر نے ہمیشہ اپنی مذہبی شناخت کو ظاہر ہی کیا ہے کہیں چھپایا نہیں ہے اور جب بھی کہیں پر ظلم ہوا انہوں نے ببانگ دہل اس ظلم کے خلاف آواز بلند کیا


وہ ایک نڈر بے خوف اور حکمت وبصیرت سے لیس ایک قابل حکمراں ہیں کچھ تو خوبی ہے کہ عالم اسلام کی تمام بغاوتیں ملک کو اور ملک کے حکمراں کو تہ و بالا کردیتی ہیں

لیکن چند سال پہلے ترک فوج کی طرف سے ہوءی بغاوت کو ترک عوام نے اپنے سینوں سے کچل دیا

اور وہ فوج جو کبھی عوام کی مشکیں باندھتی تھی ترک عوام نے بغیر ہتھیار اٹھاءے انکی مشکیں کرنی شروع کردی

اور چند گھنٹوں میں اتنی بڑی بغاوت کو عوام نے اپنے آہنی سینوں سے ختم کرادیا

اگر ترک صدر ظالم و جابر ہوتے یا بھرشٹ اور کرپٹ ہوتے دھوکے باز اور کمیشن خور ہوتے اور ترکی کیلیے بوجھ ہوتے تو عوام ٹینکوں کے آگے لیٹ کر فوجیوں کی بغاوت کو ختم نہیں کرتے


کل بروز جمعہ ترکی کی مسجد آیا صوفیا کے دروازے 86سال بعد پھر سے تمام مصلیوں کیلیے کھول دیے گءے

جمعہ سے پہلے عوام کا جم غفیر آیا صوفیا پہونچا رجب طیب اردگان بھی وقت سے پہلے پہونچے

اور صف اولی میں جگہ لیکر بیٹھ گءے

قاریوں نے سورہ فتح کی تلاوت کی اسکے بعد چاروں قل پڑھے گءے

اردگان نے سورہ فاتحہ اور سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات خود پڑھ کر تلاوت کے عمل کو مکمل کیا صلاہ وسلام کے نذرانے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں پیش کیے گءے دعا ہوءی جمعہ کی اذان دی گءی آیا صوفیہ کے تمام مناروں پر موذنین کھڑے تھے اور یکے بعد دیگرے اذن کہ رہے تھے

پورا استنبول اللہ اکبر کی صداءوں سے گونج رہا تھا

ترکی کے وزیر مذہبی امور علی ایرباش نے ازخود جمعہ کا خطبہ دیا ، اور خطبہ بھی موضوع کے لحاظ سے بڑا پر مغز تھا اللہ کی تعریف، نبی کریم ﷺ پر درود وسلام کے بعد ترکی کی شاندار تاریخ، کءی سلاطین عثمانی کا تذکرہ، آیا صوفیہ کی حقیقی تاریخ، ترک قوم، کی شجاعت و بہادری، کا ذکر کرتے ہوءے تاریخی دن قرار دیا

لیکن سلام ہے شیخ علی ایرباش پر کہ ایک وزیر ہونے کے ناطے بھی انہوں نے اردگان کا نام بھی نہیں لیا یہ ہے علمی وقار جو انسانوں کو تملق و چاپلوسی سے بے نیاز کردیتا ہے

اس جمہ میں شرکت کیلیے ہزاروں افراد صبح ہی پہونچ گءے تھے

صدر مملکت اور انکے وزراء مختلف ممالک کے سفراء اور مہمانان کرام بھی وقت سے پہلے پہونچ گءے


چاروں مناروں سے گونجتی موذنین کی اذانیں صدر مملکت اور وزراءوں کی حاضری خطیب کے ہاتھوں میں سلطان محمد فاتح کی تلوار اور موقع کی مناسبت سے انکی تاریخی تقریر ببانگ دہل اعلان کررہی تھی

آ تجھکو بتاءوں میں تاریخ امم کیا ہے

شمشیر وسناں اول طاءوس و رباب آخر

محمد احتشام الحق قاسمی رامپور سمستی پور 25جولاءی 2020