السلام علیکم!

اردو سے میرے تعلق کا ایک بڑا سبب اردو ویکیپیڈیا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے اردو مضامین، اردو شعراء و ادباء کی سوانح اور دیگر ادبی موضوعات کے لیے اردو ویکیپیڈیا ہی کا سہارا لے رہا ہوں۔

میں نے دار العلوم ندوة العلماء لکھنؤ سے فضیلت کی ہے، اور اردو ادب میں خاصی دلچسپی ہے۔

دعا کریں میری آمد باعث خیر اور نیک فال ثابت ہو، مجھے اردو اور محبین اردو کی خدمت کا بیش بہا موقع ملے!

شکریہ

گوہر اقبال ندوی

لکھنؤ، ہندوستان