یاسر محمود اعوان
نام :حافظ یاسر محمود اعوان والد کا نا م: حسین احمد جائے پیدائش: گاؤں احمد آباد ،ملہووالی،اٹک، صوبہ پنجاب،پاکستان بھائی کا نام : ناصر محمود تعلیم :ابتدائی تعلیم گاؤں کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں حاصل کی ۔اسکے بعد حفظ کیلئے تعلیم القرآن مکھڈ میں داخلہ لیا ۔تکمیل حفظ کے بعد مڈل پراچہ جامعہ اسلامیہ انجرا سے کیا ۔ درس نظامی کی ابتداء کیلئے جامعہ اساس العلوم پنڈ سلطانی کا رخ کیا ۔یہاں ابتدائی چار سال تک تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں ۔رابعہ ممتاز نمبروں سے پاس کر کے اساتذہ کی دعائیں لیکر پھر جامعہ اسلامیہ انجرا کو تعلیمی مرکز بنایا ۔اگلے دو سال تک وہیں سکونت اختیارکی اور آخری دو سال (موقوف علیہ ،دورہ حدیث)جامعہ عثمانیہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں تعلیم کو تکمیلی مراحل تک پہنچایا ۔اور باالآخر 2014 میں جامعہ عثمانیہ ہی سے سند فراغت حاصل کی ۔ اساتذہ : مشہور اساتذہ میں قاری محمد صابر ،مولانا عبد المتین ،مولانا نذیر احمد ،مولانا نور الامین،مولانا خلیل الرحمٰن حقانی، مولانا فرید احمد حقانی دامت فیوضھم العالیہ ہیں ۔ مصروفیات: جامعہ مسجد رضیہ اٹک شہر میں امامت اور خطابت کے ساتھ جامعہ سلطان میں شعبہ کتب میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں مسللک : اہلسنت والجماعت حنفی دیوبندی مقصد حیات : انشا ءاللہ ساری زندگی دین کی خدمت ،ختم نبوت اور ناموس صحابہ کےلئے وقف ہے