یہ یادآوری کرلیجیۓ کہ ویکیپیڈیا میں تمام تحریری شراکت جی این یو آزاد مسوداتی اجازہ (GNU Free Documentation License)کے تحت تصور کی جاتی ہے (مزید تفصیل کیلیۓ منصوبہ: حقوق ِتصنیفات دیکھیۓ)۔ اگر آپ اس بات سے متفق نہیں کہ آپکی تحریر میں ترمیمات کری جائیں اور اسے آزادانہ (جیسے ضرورت ہو) استعمال کیا جاۓ تو براۓ کرم اپنی تصانیف یہاں داخل نہ کیجیۓ۔ اگر آپ یہاں اپنی تحریر جمع کراتے ہیں تو آپ اس بات کا بھی اقرار کر رہے ہیں کہ، اسے آپ نے خود تصنیف کیا ہے یا دائرہ ءعام (پبلک ڈومین) سے حاصل کیا ہے یا اس جیسے کسی اور آذاد وسیلہ سے۔بلااجازت ایسا کام داخل نہ کیجیۓ جسکا حق ِطبع و نشر محفوظ ہو!

کیا آپ کا یه مطلب هے ایک آدمی نے دن رات محنت کر کے جو کام کیا هے اس کام کو جس کا جی چاهے ترامیم کے نام پر خراب کردے ؟؟ ترامیم کا بهی ایک معیار هونا چاهئیے ـ میرے یا کسی کے بنائے جغرافیه کے مضامین میں تو ایک عام آدمی شائد ترامیم کر سکتا هو مگر افراز صاحب کے بیالوجی کے مضامین اور اردو ٹیکسٹ صاحب کے ریاضی کے مضامین میں ترامیم کے لئیے تعلیمی اهلیت چاهئیے ـ اور آکر کوئي عام آدمی ان صاحبان کے مضامین کو ترامیم کے نام پر خراب کردے تو کیا ان صاحبان کو برا منانے کا بهی حق نہیں هے ؟؟

میرے خیال میں آپ کو محفوظ کر دئیے گئیے صفحات پر اعتراض هے ـ اس کي لئے میرا جواب هے که همارے منتظمین انتہائي ذمه دار صاحبان هیں ـ آگر اس صفحے کو سیف اللہ ، افراز صاحب، اردو ٹیکسٹ صاحب ، حیدر یا وهاب صاحبان میں سے کسی نے محفوظ کیا هو تو اس کا کوئی مقصد هو گا ـ عام طور پر یه کام جانبدار اور انتہا پسند لکهاریوں سے تحفظ کے لئيے کیا جاتا هے ـ آگر آپ محفوظ کئے گئے صفحے میں ترمیم کرنا چاهتے هیں تو آپ اپنی تحاریر اس صفحے کے تبادله خیال والے صفحے پر شامل کر دیں ـ آپ کے اس لکهے هوئے کي صحت کو چیک کر کے کوئی بهی منتظم اس کو اصل مضمون میں شامل کردے گا ـ

04:56, 9 اکتوبر 2006 (UTC)خاورkhawar