صارف:Aafi/اردو ویکیپیڈیا پر بڑھتی اشتہاربازی اور لائحہ عمل
آداب! ویکیپیڈیا اشتہار بازی، مذہبی عقیدت ناموں، اپنے من پسند لوگوں کی تشہیر و شہرت گری کے واسطے بالکل بھی نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد دنیا میں موجود کُل علم کی ہر اک تک رسائی ہے۔ یہ رسائی قابلِ اعتماد ذرایع کے ذریعے ممکن بنائی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ویکیپیڈیا پر کسی بھی طرح کی اصل تحقیق شایع کرنے کا کوئی بھی جواز نہیں بنتا۔
درپیش مسائل
ترمیم- اردو ویکیپیڈیا کو اردو دانوں کے ایک بہت بڑے طبقے نے شہرت کی بازار سمجھ رکھا ہے اور جب اس طرح کے مضامین پر سوال کھڑے کیے جاتے ہیں تو اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر انا پرستی آگے آ جاتی ہے کہ آیا ہماری صلاحیت پر سوال کیوں کھڑے کیے جا رہے ہیں۔ چند کتابیں لکھنے سے کوئی آدمی معروف نہیں ہوتا۔ کسی فن کا ماہر بنا معروفیت کی گائیڈلائن پاس کیے ہمارے لیے معروف نہیں۔ اول مسئلہ یہی ہے کہ ہمارے ہاں معروفیت واضح نہیں۔ اس کو واضح ہونا چاہیے۔
- جہاں مضامین واضح طور پر خراب ہوں تو انہیں حذف گفتگو جات کے ذریعے حذف کروانا انتہاہی احمقانہ حرکت ہے۔ اس میں ہر طرح کے مذہبی عقیدت نامے، کتابوں، مصنفوں کے اشتہار نامے شامل ہیں۔ انہیں بلا کسی گفتگو حذف ہونا چاہیے تاکہ اس بازار پر ذرا روک لگے۔ غالب گماں ہے کہ کبھی کسی منتظم سے اس معاملے میں چوک ہو اور وہ کسی ایسے عقیدت نامے میں کوئی ایسا جملہ دیکھ نا پائے جس سے معروفیت ثابت ہوتی ہو ---ایسی صورت میں اس منتظم کو خبردار کرنا چاہیے کہ ان سے کوئی خطا ہوئی ہے۔ بدقسمتی سے یہاں سوال کرنے کے بجائے کسی اور کے تبادلے پر اعتراضات کی لڑی کھڑی کر دی جاتی ہے۔ اگر ایک مامورین اداری سے خطا ہوتی ہے تو وہ اس کی ذاتی خطا ہے --- وہ لوگ جنہوں نے اس کے حق میں ووٹ دیا اور جنہوں نے انہیں مامورین اداری بنائے --- وہ اس کے کسی بھی عمل کے لیے جوابدہ نہیں ہیں۔ اس روش کو بدلنا چاہیے۔
- غیر معروف یک سطری مضامین فوری حذف ہونے چاہیے
- حذف شدہ مضامین کے ریویو کے لیے منتظمین کی ایک کمیٹی بیٹھنی چاہیے جن کے سامنے حذف شدہ صفحات کی بحالی کی درخواست ہو۔ درخواستیں شواہد کی بنا پر رد اور قبول دونوں ہونی چاہئے۔
- سینیارٹی کا رعب کم اور اصولوں کا رعب زیادہ ہونا چاہیے۔