صارف:Aliya Furrukh/سانس کے کثیرنواتی خلیوں کا وائرس
سانس کے کثیر نواتی خلیوں کا وائرس (آر ایس وی) | |
---|---|
مترادف | انسانی تنفس کے کثیر نواتی خلیوں کا وائرس (ایچ آر ایس وی) انسانی آرتھوپنیومو وائرس |
| |
اختصاص | متعدی بیماری، , بچوں کے امراض |
علامات | عام زکام سردی کی علامات,برونکیولائٹس، نمونیا[1] |
مضاعفات | طویل مدتی کھرکھراہٹ[2] |
عمومی حملہ | سامنا ہونے کے 2 سے 8 دن بعد[2] |
دورانیہ | عام طور پر 1 سے 2 ہفتے[1] |
وجوہات | سانس کا کثیر نواتی خلیوں کا وائرس، بوندوں سے پھیلتا ہے[3] |
تشخیصی طریقہ | ریئل ٹائم پی سی آر، اینٹی جن ٹیسٹنگ، وائرل کلچر[2] |
تدارک | ہاتھ دھونا، چہرے کے ماسک، متاثرہ افراد سے بچنا، ویکسین، پالیویزوماب[4][5][6] |
علاج | معاون نگہداشت[7] |
تعدد | عام[1] |
اموات | 120,000 بچے/سال[8] |
سانس کے کثیرنواتی خلیوں کا وائرس ( RSV ) سانس کی نالی میں سوزش پیدا کرنے والا ایک وائرس ہے۔ [1] ابتدائی علامات اکثر صرف ہلکا زکام ہوتی ہیں ۔ بعد ازاں بچوں میں برونکائیلائٹس یا نمونیا بھی ہو سکتا ہے۔ [1] علامات، وائرس سے متاثر ہونے کے 2 سے 8 دن بعد شروع ہوتی ہیں۔ [2] بوڑھے اور کم مدافعت والے افراد کوبھی سنگین بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔ [8] طویل مدتی پیچیدگیوں میں کھرکھراہٹ شامل ہوسکتی ہے۔ [2]
یہ عام طور پر ہوا یا اشیاء پر آلودہ بوندوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔ [3] یہ ممکنہ طور پر فضا میں بھی ہو سکتا ہے۔ [9] آنکھوں یا ناک کے ذریعے انفیکشن کے بعد، وائرس بلائی اور زیریں سانس کے راستے کے سر حلمی (ایپی تھیلیم)خلیوں کو متاثر کرتا ہے، جس سے سوزش، خلیے کو نقصان، اور تنفس کے راہ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ [2] یہ ایک منفی حس ، واحد اسٹرئینڈآر این اے وائرس ہے۔ [10] تشخیص ریئل ٹائم پی سی آر ، اینٹی جن ٹیسٹنگ ، یا وائرل کلچرذریعےہو سکتی ہے۔ [2]
احتیاطی تدابیر میں ہاتھ دھونا ، چہرے کے ماسک ، متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے سے گریز، شامل ہیں، زیادہ خطرہ والے بچوں کو پالیویزوماب دیا جا سکتا ہے۔ [5] [4] 60 سال سے زیادہ عمر والوں کے لیے RSV کے خلاف ایک ویکسین 2023 میں ریاستہائے متحدہ میں منظور کی گئی تھی [6] بنیادی طور پر علاج کی نوعیت مددگاری ہے اور اس میں آکسیجن ، سی پی اے پی ، یا ناک سے تیز رواں آکسیجن شامل ہو سکتی ہے۔ [11] [12] [7] تنفس کی کمی کی صورت میں ، سانس کی نالی میں نللکی (انٹیوبیشن) اور میکانی باد کشی ( وینٹی لیشن) کے استعمال کی ضرورت ہوسکتی ہے. [7] بچوں میں رباویرن استعمال کیا جا سکتا ہے، اگرچہ اس کا استعمال متنازعہ ہے. [13] زیادہ تر لوگ ایک یا دو ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ [1]
آر ایس وی ، ایک عام بیماری ہے۔ [1] یہ اکثر مختلف حلقوں میں وبائی مرض کے طور پرپھیلتا ہے۔ [2] سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے یہ بچوں کے ہسپتال میں داخل ہونے کی سب سے عام وجہ ہے، نیز زندگی میں یہ انفیکشن دوبارہ بھی ہوسکتا ہے۔ یہ نمونیا اور اس کی وجہ سے اموات کی دوسری سب سے بڑی وجہ ہے۔ آر ایس وی ، کی وجہ سے تقریباً 120,000 بچے سالانہ موت کا شکار ہوتے ہیں- ، ترقی یافتہ دنیا میں اموات کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے - [8] اس عارضہ کی سبب برطانیہ میں ہر سال تقریباً 8,500 بالغ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ [8] یہ عام طور پر سردیوں کے مہینوں میں ہوتا ہے۔ [8] یہ وائرس 1956 میں دریافت ہوا تھا۔ [2]
حوالہ جات:
ترمیم- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "Learn about Respiratory Syncytial Virus Infection (RSV)."۔ Centers for Disease Control and Prevention (بزبان انگریزی)۔ 16 March 2023۔ 13 جولائی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2023
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح A Jha، H Jarvis، C Fraser، PJ Openshaw (2016)۔ مدیران: DS Hui، GA Rossi، SL Johnston۔ Respiratory Syncytial Virus۔ SARS, MERS and other Viral Lung Infections۔ Wellcome Trust–Funded Monographs and Book Chapters۔ Sheffield (UK): European Respiratory Society۔ ISBN 978-1-84984-070-5۔ PMID 28742304۔ 28 دسمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2020
- ^ ا ب "RSV Transmission"۔ Centers for Disease Control and Prevention (بزبان انگریزی)۔ 26 April 2023۔ 29 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2023
- ^ ا ب Jane E. Dee۔ "From flu to RSV, masks offer everyday protection from respiratory illnesses"۔ ysph.yale.edu (بزبان انگریزی)۔ 22 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2023
- ^ ا ب "RSV Prevention"۔ Centers for Disease Control and Prevention (بزبان انگریزی)۔ 31 October 2022۔ 23 اپریل 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2023
- ^ ا ب Office of the Commissioner (4 May 2023)۔ "FDA Approves First Respiratory Syncytial Virus (RSV) Vaccine"۔ FDA (بزبان انگریزی)۔ 04 مئی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2023
- ^ ا ب پ "RSV information for healthcare providers"۔ Centers for Disease Control and Prevention (بزبان انگریزی)۔ 26 April 2023۔ 22 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2023
- ^ ا ب پ ت ٹ JA Coultas، R Smyth، PJ Openshaw (October 2019)۔ "Respiratory syncytial virus (RSV): a scourge from infancy to old age"۔ Thorax۔ 74 (10): 986–993۔ PMID 31383776۔ doi:10.1136/thoraxjnl-2018-212212
- ↑ "Respiratory syncytial virus"۔ www.culturecollections.org.uk۔ 22 مئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2023
- ↑ Griffiths C, Drews SJ, Marchant DJ (January 2017)
- ↑ Canadian Paediatric Society۔ "Use of high-flow nasal cannula oxygen therapy in infants and children | Canadian Paediatric Society"۔ cps.ca (بزبان انگریزی)۔ 30 جنوری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2023
- ↑ Jat, KR; Dsouza, JM; Mathew, JL (4 April 2022)
- ↑ Simões EA, DeVincenzo JP, Boeckh M, Bont L, Crowe JE, Griffiths P, et a (March 2015)