پس ولادت اداسی کا دورہ
پوسٹ پارٹم بلیوز ، جو بے بی بلیوزکہ نام سے بھی معروف ہے ، بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ماؤں میں اداسی کا عام معمول ہوتا ہے۔ [2] [5] اس کی دیگر علامات میں اضطراب ، بے چینی، چڑچڑاپن، آنسو بہانا، بھوک نہ لگنا اور نیند میں پریشانی شامل ہو سکتی ہے۔ [1] [7] علامات عموما زیادہ شدید نہیں ہوتیں اور روزمرہ کے معمول کو متاثر نہیں کرتی ہیں۔ [7] [6] اس کی شروعات عموماً بچے کی پیدائش کے چند دنوں کے اندر ہوتی ہے اور یہ دو ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے- [2]
پس ولادت اداسی کا دورہ | |
---|---|
مترادفات | زچگی کے بعد اداسی، بچے کے بعد اداسی |
پوسٹ پارٹم ڈپریشن وینس، زچگی کے بعد محسوس ہونے والے نقصان اور خالی پن کی نمائندگی کرتا ہے ۔ | |
اختصاص | نفسیاتی, علم الولادت |
علامات | مزاج میں اداسی, بےچینی, چڑچڑا پن، آنسو بہانا[1] |
عمومی حملہ | بچے کی پیدایش کے فورا بعد[2] |
دورانیہ | دو ہفتوں تک[2] |
خطرہ عنصر | مدد کا فقدان،, ماقبلِ حیض گھبراہٹ کا عارضہ,افسردگی کی ہسٹری[3][4][5] |
مماثل کیفیت | پس ولادت اداسی کا دورہ, ہائپوتھائیرائڈزم[2][6] |
علاج | معاون نگہداشت[2] |
معالجہ | کوئی دوا نہیں بتائی گئی۔[7] |
تشخیض مرض | خود تک محدود[6] |
تعدد | 50 سے 85 فیصد[8] |
اگرچہ اس کا بنیادی سبب واضح نہیں ہوتا، لیکن عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا تعلق ہارمون کی تبدیلیوں اور ترسیل کے دباؤ سے ہوتا ہے۔ [1] [3] [4] خطرے کے عوامل میں مدد کی کمی، ماقبلِ حیض گھبراہٹ کا عارضہ اور خود یا خاندان میں ڈپریشن کی تاریخ شامل ہو سکتی ہے۔ [3] [4] [5] اگر علامات زیادہ شدید ہوں یا دو ہفتوں سے زیادہ دیر تک جاری رہیں،تو بعد از پیدائش ڈپریشن پر غور کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔ [2]
علاج معاونیت ؎ ہے ، جیسے کہ یقین دہانی، مناسب نیند، جذباتی مدد اور ورزش۔ [2] [9] پیچیدگیوں میں شدید افسردگی شامل ہو سکتی ہے۔ [4] پس ولادت اداسی سے تقریبا 50سے 80فیصد مائیں متاثر ہوتی ہیں۔ [2] [8] جبکہ ان کے ساتھی تقریباً 10فیصد معاملات میں اس طرح کی علامات کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ [2] مغربی دنیا کے لوگ عام طور پرزیادہ متاثر ہو تے ہیں۔ اس حالت کو پہلی بار 1952 میں بیان کیا گیا تھا [9]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "Feeling depressed after childbirth". nhs.uk (انگریزی میں). 7 دسمبر 2020. Archived from the original on 2024-01-08. Retrieved 2024-01-08.
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ "Baby blues after pregnancy". www.marchofdimes.org (انگریزی میں). Archived from the original on 2023-11-12. Retrieved 2024-01-08.
- ^ ا ب پ S Rai؛ A Pathak؛ I Sharma (جولائی 2015)۔ "Postpartum psychiatric disorders: Early diagnosis and management."۔ Indian journal of psychiatry۔ ج 57 شمارہ Suppl 2: S216-21۔ DOI:10.4103/0019-5545.161481۔ PMID:26330638
{{حوالہ رسالہ}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: غیر نشان زد مفت ڈی او آئی (link) - ^ ا ب پ ت Susan G. Kornstein; Anita H. Clayton (15 دسمبر 2004). Women's Mental Health: A Comprehensive Textbook (انگریزی میں). Guilford Press. pp. 92–93. ISBN:978-1-59385-144-6. Archived from the original on 2024-01-11. Retrieved 2024-01-08.
- ^ ا ب پ Kelly A. McGarry (16 جولائی 2012). The 5-Minute Consult Clinical Companion to Women's Health (انگریزی میں). Lippincott Williams & Wilkins. p. 162. ISBN:978-1-4511-7776-3. Archived from the original on 2024-01-11. Retrieved 2024-01-08.
- ^ ا ب پ Saba Mughal؛ Yusra Azhar؛ Waquar Siddiqui (2023)۔ "Postpartum Depression"۔ StatPearls۔ StatPearls Publishing۔ 2024-01-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-01-08
- ^ ا ب پ "Postpartum Depression"۔ medlineplus.gov۔ 2016-07-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-10-29
- ^ ا ب "Depression During & After Pregnancy: You Are Not Alone". HealthyChildren.org (انگریزی میں). Archived from the original on 2024-01-04. Retrieved 2024-01-08.
- ^ ا ب Cheryl Tatano Beck; Jeanne Driscoll (2006). Postpartum Mood and Anxiety Disorders: A Clinician's Guide (انگریزی میں). Jones & Bartlett Learning. p. 23. ISBN:978-0-7637-1649-3. Archived from the original on 2024-01-11. Retrieved 2024-01-08.