صارف:Arunreginald/کیا آپ جانتے تھے
کیا آپ جانتے تھے؟ ایک ایسا منصوبہ ہے جو کہ صفحہ اول پر موجود اسی نام کے خانہ میں دئے گئے مواد کو ترتیب دینے میں مدد کرتا ہے. اس خانے میں کچھ دلچسپ حقائق بہ ترتیب شامل کئے جاتے ہیں جو کہ وکیپیڈیا کے دیگر نئے اور توسیع شدہ مقالوں سے حاصل کئے جاتے ہیں۔
اصول و قوانین
ترمیمصفحہِ اول پر یہ خانہ ہر طرح کی معلوماتِ عامہ کو شُمار کرنے کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ اِس میں صرف اُن مقالات اور مضامین میں سے مواد نکالا جاتا ہے جو کہ پچھلے پانچ روز میں:
- تخلیق کئے گئے ہوں۔
- پانچ گناہ تک بڑھائے گئے ہوں۔
شرائط برائے اہلیت
ترمیماگر آپ بھی صفحہ اول پر اپنے دلچسپ حقائق کو نامزد کرنا چاہتے ہیں تو آپ کودیگر شرائط اور قوانین مد نظر رکھنے ہوں گے۔ یہ شرائط اور قوانین مندرجہ ذیل نُقاط میں تفصیل سے بیان کیئے گئے ہیں:
- کیا آپ کا نمائندہ مضمون ابھی تخلیق ہوا ہے یا اس میں نیا اضافہ ہوا ہے؟ — یہ بیہد ضروری ہے کہ جس مضمون میں سے نکالی گئی دلچسپ حقیقت آپ نے نامزد کی ہے، وہ ایک نئی تخلیق ہو۔ یا پھر یہ بھی ممکن ہے کہ اس مضمون میں صرف نیا مواد ڈالا گیا ہو، جس صورت میں ایسے مضمون کی طوالت میں پانچ گناہ سے زائد اضافہ ہونا لازم ہے۔
- کیا اس کی تسلی بخش طوالت ہو چکی ہے؟ — آپ کے نمائندہ مضمون میں کم از کم 1،500 حروف ہونے چاہیئے ہیں. اِن حروف میں خانہِ معلومات اور زمرہ جات کے اندر درج شدہ حروف شمول نہیں ہوتے۔ کوشش کیجئے کہ حروف کی تعداد درست طریقہ سے اخذ کی گئی ہو۔
- کیا درج حقائق واقعی میں حقیقت پر مبنی ہیں؟ — درج حقائق کسی بیرونی ربط کے ذریعہ تصدیق شدہ ہونے چاہیئے ہیں۔
- کیا آپ کا مضمون وکیپیڈیا کے قوانین پر پورا اترتا ہے؟ — کوشش کیجیئے کہ آپ کے مضمون کا مواد وکیپیڈیا کے میار پر پورا اُترتا ہو۔ اِسکے لئے ضروری ہے کہ آپ کے مضمون یا مقالے کی تخلیق یا ترمیم وکیپیڈیا کے اصول و قوانین کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہو۔
- کیا کسی اور منتظم یا صارف نے آپکی نمائندگی کا جائزہ لیا ہے؟ — یہ لازم ہے کہ آپ کے علاوہ کسی اور صارف یا منتظم نے بھی آپکے منتخب داخلے کا جائزہ لیا ہے۔ اس عمل کے ذریعہ آپ کا منتخب مقالہ ایک میعاری اور عمدہ مضمون بھی بن سکتا ہے۔