ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

Raja Ravi Varma, Keechaka and Sairandhri, Oleograph.jpg

کیچک ودھام (اردو: کیچک کی بیخ کنی) ہندوستان میں برطانوی راج کے دور کی ایک ملیالم خاموش فلم تھی، اس فلم کے پیش کار، ہدایت کار، فلم ساز اور مدیر آر نیتاراجا مدھالیر تھے۔ یہ جنوبی ہند کی پہلی فلم تھی، اس کی عکس بندی پانچ ہفتوں میں نیتاراجا مدھالیر پروڈکشن ہاؤس، انڈیا فلم کمپنی نے کی۔ فلم ساز کا تعلق تمل سے تھا، اس لیے فلم کیچک ودھام کو پہلی تمل فلم قرار دیا جاتا ہے۔ اس کا کوئی معلوم پرنٹ موجود نہیں، یہ ایک گم شدہ فلم ہے۔

اس کا فلمی منظر نامہ (اسکرین پلے) سی رنگا وادیویلو نے لکھا، اس کی کہانی ہندو رزمیہ مہا بھارت کے حصے ویرات پرو کے کردار کیچک کے دروپدی کو شادی کے لیے راضی کرنے کی کوشش پر ہے۔ فلم کے مرکزی کردار اداکار راجو مدھالیر اور جیورانتہم نے نبھائے۔

فلم 1910ء کی دہائی کے آخر میں پیش کی گئی، کیچک ودھام تجارتی نقطۂ نظر سے کامیاب ثابت ہوئی اور اس پر تنقیدی تاثرات بھی مثبت آئے۔ فلم کی کامیابی کے بعد، نیتاراجا مدھالیر نے اسی طرز پر تاریخی فلموں کا ایک سلسلہ تیار کیا، ان فلموں نے جنوبی ہندوستانی سنیما کی صنعت کی بنیاد رکھی۔ اسی وجہ سے نیتاراجا مدھالیر کو بابائے تمل سنیما کی حیثیت سے تسلیم کیا گیا۔نیتاراجا مدھالیر کے کام سے دیگر فلم سازوں نے بھی اثر لیا بشمول رگوپتی سوریہ اور جے سی دانیال وغیرہ۔

خبروں میں

طوفان موچا 2023ء

منتخب فہرست

BrianLaraUkexpatCropped.jpg

برائن لارا ایک سابق کرکٹ کھلاڑی اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ایک ہنر مند بلے باز تھے۔ وہ طویل اور زیادہ رن بنانے والی اننگوں کے لیے بلے بازی کرنے کی صلاحیت رکھنے کی بنا پر معروف تھے 1990ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے آغاز سے لے کر 2007ء میں ریٹائرمنٹ تک، لارا نے ٹیسٹ میں 11،953 رن اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 10،405 بنائے، جس میں کل 53 سنچریاں شامل ہیں۔ بلے کے ساتھ ان کی کامیابیوں نے انہیں 1994ء میں بی بی سی اوورسیز اسپورٹس پرسنیلٹی آف دی ایئر کے طور پر منتخب کیا، اس کے علاوہ 1995ء میں وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر میں سے ایک کے طور پر بھی چنے گئے۔

لارا نے 1993ء میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے پانچویں ٹیسٹ میچ میں پہلی بار ٹیسٹ سنچری بنائی۔ اس میچ میں ان کا 277 کا اسکور ٹیسٹ کی تاریخ میں چوتھی سب سے بڑی سنچری ہے۔ انہوں نے 1994ء میں انگلستان کے خلاف جو 375 رنز بنائے تھے جو نو سال تک سب سے زیادہ انفرادی ٹیسٹ اسکور تھا، یہاں تک کہ میتھیو ہیڈن نے 2003ء میں اس ریکارڈ کو توڑ دیا۔

کیا آپ جانتے ہیں؟

صلاح الدین ایوبی

 • …کہ صلاح الدین ایوبی (تصویر میں ) وہ پہلے مسلمان حکمران تھے جو دو مقدس مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے نگہبان کہلائے گئے۔
 • … کہ دارجلنگ ہمالیائی ریلوے کا گھم ریلوے اسٹیشن ہندوستان کا بلند ترین ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہ اسٹیشن 2,258 میٹر (7,407 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔
 • …کہ ابو الطفیل عامر بن واثلہ صحابہ کرام میں وفات پانے والے سب سے آخری صحابی تھے۔
 • …کہ دریائے سندھ جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا دریا ہے اور اس کی لمبائی 2000 میل یا 3200 کلومیٹر ہے۔
 • …کہ فٹ بال کی تاریخ کا پہلا بین الاقوامی میچ 30 نومبر 1872 ء کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔

آج کا لفظ

3
عموماً کہا جاتا ہے: وہ گھڑی آپہنچی جس کا انتظار تھا
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: وہ گھڑی آگئی جس کا انتظار تھا
اس لیے کہ: آپہنچنا کا محاورہ ہندی والوں نے عام کیا ہے، اردو میں یہ محاورہ حیرت، ناخوشی یا تنبیہ کے مواقع پر استعمال ہوتا ہے۔
چنانچہ عام مواقع پر اس کا استعمال خلاف محاورہ اور واجب الترک ہے۔ (بحوالہ لغات روزمرہ)


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 190,931 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


خاص مضمون

Jallianwallah.jpg

جلیانوالہ باغ کا قتلِ عام، جسے امرتسر قتلِ عام بھی کہا جاتا ہے، 13 اپریل، 1919ء کو واقع ہوا جب پرامن احتجاجی مظاہرے پر برطانوی ہندوستانی فوج نے جنرل ڈائر کے احکامات پر گولیاں برسا دیں۔ اس مظاہرے میں بیساکھی کے شرکا بھی شامل تھے جو پنجاب کے ضلع امرتسر میں جلیانوالہ باغ میں جمع ہوئے تھے۔ یہ افراد بیساکھی کے میلے میں شریک ہوئے تھے جو پنجابیوں کا ثقافتی اور مذہبی اہمیت کا تہوار ہے۔ بیساکھی کے شرکا بیرون شہر سے آئے تھے اور انہیں علم نہیں تھا کہ شہر میں مارشل لا نافذ ہے۔ پانچ بج کر پندرہ منٹ پر جنرل ڈائر نے پچاس فوجیوں اور دو آرمرڈ گاڑیوں کے ساتھ وہاں پہنچ کر کسی اشتعال کے بغیر مجمع پر فائرنگ کا حکم دیا۔ اس حکم پر عمل ہوا اور چند منٹوں میں سینکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

باغ کا رقبہ 6 سے 7 ایکڑ جتنا تھا اور اس کے پانچ دروازے تھے۔ ڈائر کے حکم پر فوجیوں نے مجمعے پر دس منٹ گولیاں برسائیں اور زیادہ تر گولیوں کا رخ انہی دروازوں سے نکلنے والے لوگوں کی جانب تھا۔ برطانوی حکومت نے ہلاک شدگان کی تعداد 379 جبکہ زخمیوں کی تعداد 1٬200 بتائی۔ دیگر ذرائع نے ہلاک شدگان کی کل تعداد 1٬000 سے زیادہ بتائی۔ اس ظلم نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا اور برطانوی اقتدار سے ان کا بھروسا اٹھ گیا۔ناقص ابتدائی تفتیش کےبعد ہاؤس آف لارڈز میں ڈائر کی توصیف نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور تحریکِ عدم تعاون شرو ع ہو گئی۔

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 190,931 مضامین موجود ہیں۔

ویکیپیڈیا میں تلاش

Nuvola apps kalzium.svg

بنیادی سائنس
فلكیات · حیاتیات · ارضیات · انجینئری · شماریات · طبیعیات · ریاضیات · كيمياء · علوم فطریہ · زمینیات

Nuvola apps display.png

اطلاقی سائنس
ابلاغیات · معاشیات · طب · کمپیوٹر· قانون· علوم صحت · طرزیات · زراعت · نظامت

Gnome-globe.svg

ادبیات
ادب · آثار قدیمہ · تاريخ · عمرانیات· مذاہب و عقائد· نفسیات · لسانیات · سیاسیات · فلسفہ

Nuvola apps kcoloredit.png

فنون لطیفہ اور ثقافت
معماری · فنیات · مشاغل · رقص· کھیل· مصوری · ادب · تفریح · موسیقی · رسوم · مجسمہ سازی · جلوہ گاہ · فلم


ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: F icon.svg اور G 2014-04-24 22-48.png

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریں مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!


دیگر زبانیں