Aziz Kingrani
عزیز کنگرانی (انگریزی: Aziz Kingrani) پاکستان سے تعلق رکھنے والے سندھی زبان کے منفرد ادیب، پروفیسر، افسانہ نگار، شاعر، محقق اور مورخ ہیں۔
حالات زندگی
ترمیمعزیز کنگرانی 4 جنوری، 1958ء میں ضلع دادو کی تحصیل جوہی کے گاؤں حاجی مانک کنگرانی میں پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام عزیزاللہ ولد سومار خان ہے۔ ان کی سندھی اور انگریزی زبانوں میں لاتعداد کتب شائع ہوئی ہیں۔ ان کے تاریخ و ثقافت کے موضوع پرمضامین انگریزی روزنامہ ڈان میں شائع ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے تحریر کردہ ڈرامے پاکستان ٹیلی وژن سمیت مختلف نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے ہیں۔[1]
تعلیم
ترمیمعزیز کنگرانی نے پرائیمری تعلیم قریبی پرائیمری اسکول گل محمد گنب سے ۱۹۷۱ میں حاصل کی۔ مئٹرک کا امتحان ۱۹۷۷ میں گرنمینٹ ہائی اسکول جوہی سے پاس کیا۔ جب کہ انٹر (ایف۔ایس سی) ۱۹۷۹ میں اور بی۔ایس۔سی ۱۹۸۱ میں گورنمینٹ ڈگری کالج سے پاس کی۔ ۱۹۸۵ میں سندھ یونیورسٹی سے ایم۔اے اسلامک کلچر اور ۱۹۹۸۷ میں ایم۔اے سندھی میں فرسٹ کلاس فرسٹ میں پاس کیا۔ ۱۹۸۱ میں پرائیمری استاد بنے۔ پھر ہائی اسکول جوہی میں سنکنڈری استاد مقرر ہوئے۔ ۱۹۹۳ میں کمیشن کا امتحان پاس کر کہ جوہی ڈگری کالج میں لیکچرر مقرر ہوئے۔ ۲۰۰٦ میں ترقی پائی اور پروفیسر بنے۔[2]