Braldopa
نام شبیر احمد پیدائش 7 جون 1982 پیشہ معلم مقام بیانگسہ، برالدو شگر گلگت بلتستان ابتدائی تعلیم پرائمری اسکول سلدی اور پھر ہائی اسکول الچوڑی شگر سے میٹرک کا امتحان 1998 میں پاس کیا۔ اصغر مال پوسٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی سے ایف اے پاس کیا اور پھر علامہ اقبال اوپن ہونیورسٹی سے بی اے، بی ایڈ،اور ایم ایڈ پاس کیا۔ آغا خان یونیورسٹی سے ایڈوانس ڈپلومہ ان ایجوکیشنل لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ میں ایک سالہ ڈپلومہ کیا۔ 2003 میں بیانگسہ میں ایک کمیٹی بنائی اور اسی کمیٹی / تنظیم کے وساطت سے 2004 میں اپنی مدد آپ کے تحت ایک ایلیمنٹری اسکول قائم کیا۔ اور یہ اسکول آج بھی علاقے میں معیاری تعلیم کا ایک مستند ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ 2007 میں سرکاری ملازمت اختیار کی اور پیشۂ معلمی سے ہمیشہ کے لیے منسلک ہوگیا۔ بنیادی طور پر ایک دیہاتی اسکول کے معلم ہیں اور اپنے علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔شراکتیںٍٍٍ (تبادلۂ خیال • شراکتیں)