احسان خان (Eng. Ehsan Khan)ایک مصنف ، شاعر ، بلاگر ہیں جو سماجی روابط کی ویب سائٹس پر سماجی، اقتصادی بہتری کے لئے اور اردو ادب کے فروغ کے لئے سوشل میڈیا پر منظم کوششوں میں شامل رہتے ہیں

انکی تحریری کاوشوں کے لئے آپ وزٹ کرسکتے ہیں

پاکستان کے شہر لاہور میں سنہ 1989 میں پیدا ہوا ۔ ابتدائی و اعلئ تعلیم لاہور سے ہی حاصل کی۔ اردو زبان سے محبت ابن صفی کی بدولت پیدا ہوئی نثر سے نظم کا سفر صحبت اہل ادب کی بدولت پیدا ہوا

سوشل میڈیا پر دو بڑے گروپس (#نمود_عشق ٹیم گرین پاکستان ) کی تنظیم و ترتیب سے منسلک رہا جو پاکستان میں ایمان اتحاد تنظیم کے پرچار میں ہراول دستے کا کام کرتے ہیں

سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور اردو ادب کے فروغ کے لئے مسلسل کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بہت سے احباب اہل ادب کے اس بڑے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر نوجوان نسل کی لئے مشعل راہ بن رہے ہیں

چند منتخب تحریریں

زمانے سارے عیاں جو ہوتے

زمانے کھل کر بیاں جو ہوتے

کھلی کتابیں کھلی ہی رہتیں

فسانے سارے عیاں جو ہوتے

عمر کے پردے گرے ہی رہتے

نفوس سارے جواں جو ہوتے

نگاہ سارے جہاں کو تکتی

نظر میں سارے جہاں جو ہوتے

نبی ﷺ کے روضے پہ ہاتھ باندھے

شکر کے آنسو رواں جو ہوتے

زمانے سارے عیاں نہیں ہیں

زمانے کھل کر بیاں نہیں ہیں

عمر تمہاری بس چند گھڑیاں

تمام لمحے جواں نہیں ہیں

تمام پردے بھی اٹھ چکے ہیں

بتا ملائک کہاں نہیں ہیں

وہ لکھ رہے تھے اعمال احساں

تمہارے لمحے نہاں نہیں ہیں

بس ایک عشق نبی ﷺ وسیلہ

وگرنہ بخشش وہاں نہیں ہے

  1. از_احسان

[1]

  1. Khan Ehsan (15/7/2021)۔ "ALIFNagri"۔ Alif Nagri۔ Gul Malik۔ اخذ شدہ بتاریخ 15/07/2021