Faizee Mohsin Jaleel
دُنیا كا پهلا الفی قرآن
مع ترجمه كنز الایمان (مترجم اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری قدس سرهٗ) مع تفسیر خزائن العرفان(مفسر علامه نعیم الدین مراد آبادی علیه الرحمه)
یه اپنی طرز كا پهلا الفی قرآن اِس لحاظ سے هے كه آج تك اردو زبان میں ترجمه و تفسیر كے ساته الفی قرآن شائع نهیں هوا۔ اِس نسخے كی كتابت جناب محمود احمد شیخ صاحب نے كی هے۔ نقش و نگار اور آرٹ ورك جناب انور خان صاحب نے بنائے اور اِس نسخے كو مختلف و دیده زیب رنگوں سے مزین كیا۔ كتابت كو كمپیوٹر پر اسكین كر كے صاف ستهرا كرنے اور مجوزه سائز میں بٹهانے كا كام جناب سهیل احمد محمود احمد شیخ صاحب نے كیا نیز عربی متن كی تصحیح بهی كی۔ جب كه پروف ریڈنگ كا كام جناب اشرف صاحب اور حافظ تسلیم الدین صاحب نے انجام دیا۔ كتابت كے مطابق اردو ترجمه و تفسیر ٹائپنگ اور سیٹنگ كا كام جناب فیضی محسن جلیل صاحب نے انجام دیا۔اِس كے علاوه تزئین كاری كے لئے دركار كمپیوٹر ورك بهی انجام دیا۔ ترجمه و تفسیر كی پروف ریڈنگ میں سب سے نمایاں نام جناب عبدالمبین نعمانی قادری صاحب كا هے جنهوں نے پروف ریڈنگ كے علاوه الفی قرآن سے جڑے هوئے تمام لوگوں كو بحیثیت سرپرست مشوروں سے بهی نوازتے رهے۔
اِس الفی قرآن کے نسخے کو علمی و فنی اعتبار سے کافی اہم سمجھنا چاہئے کیونکہ اِس کے ترجمے میں اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ کے وقت میں جو زبان رائج تھی اُسے مدِ نظر رکھتے ہوئے اُن کے ذریعے لکھوائی گئی پہلی تحریر اور اُس تحریر کے بعد کا مخطوطہ نسخہ (جو کہ بحر العلوم کے حاشیہ والے قرآن پاک میں لکھا گیا) اور پھر پہلا مطبوعہ نسخہ سے بھی مطابق کیا گیا۔ اِس کے علاوہ فن قراءت کے لحاظ سے شوشہ اور دیگر حروف کی تصحیح کے لئے تحقیق بھی کی گئی۔
اِس نسخے كے محرك جناب محمد عمران دادانی صاحب هیں جنهوں نے اِس قافلے كو تقریباً ساڑهے چھ تا سات سال رواں دواں رکھا۔ جناب عمران دادانی صاحب کے علاوہ دیگر کئی رفقاء و خیر خواہان اِس قافلہ کے لئے نیک تمنا رکھتے ہیں۔
اس نسخے كا سائز A3 هے۔ اور ضخامت 320 صفحات (آرٹ پیپر) كی هے۔ 4كلر پرنٹنگ كے علاوه اسپیشل گولڈ كلر اور ایكوا وارنش سے بهی خوبصورتی كو چار چاند لگایا گیا۔ اِس كے علاوه دیگر لوازمات جیسے رحل اور باكس وغیره بهی مشمولات میں هیں۔
اِس نسخے کی چھپائی میں دوڑ دھوپ کرنے والے جناب جنید سنجری صاحب بھی قابل ستائش ہیں۔