حامد نذیر اردو کے نوجوان شاعر ہیں۔ آپ 4جنوری 1991 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ اور دو سال عمر تھی تو آپ اپنے خاندان کے ساتھ اپنے آبائی گاؤں متہال، مانسہرہ میں آ گئے۔

تعلیم ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے حاصل کی۔ میٹرک گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول قلندرآباد سے کی۔ ایف۔ایس۔سی اور بی۔کام بالترتیب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ اور گورنمنٹ کامرس کالج مانسہرہ سے کی۔ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے انگریزی ادب میں ماسٹر کی دگری لی۔

آپ نے شاعری کا آغاز ایف۔ایس۔سی کے دوران کیا۔ مگر آپ کی شاعری صرف کالج تک محدود رہی اور آج تک کسی رسالے یا اخبار میں نہیں چھپی۔ آپ کی غزلوں کا مجموعہ ایک سو سے اوپر ہے مگر ابھی تک کتابی شکل نہیں دی گئی۔

نمونہ کلام

     کبھی نہ آ سکوں گا تیرے رستوں میں
     اب یاد بن ک آؤں گا ترے دریچوں میں
     لگ رہا ہے پھر کوئی سانحہ ہو گا
     خواب لرز رہے ہیں کسی کی آنکھوں میں


زندگی یوں بے قرار گزرتی ہے
جس طرح شب انتظار گزرتی ہے
ہم وہ بجھے چراغ ہیں کہ جنہیں
ہوا بھی چھو کے سوگوار گزرتی ہے