Hilalhidait
صارف از 9 اگست 2018ء
- ہلال احمد ہدایت اللہ سلفی
ہلال احمد ایک آزاد قلمکار ہیں جن کے مضامین و مقالات اردو اخبارات اور پورٹل پر نشر ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے قلمی شروعات مستقل طور پر جامعہ سلفیہ مرکزی دارالعلوم بنارس ہند کے تعلیمی دور میں شروع کی۔ تقریباً چار سال تک روزنامہ انقلاب گورکھپور ایڈیشن میں کونکٹی ڈومریاگنج سے نامہ نگار کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ موصوف کے مطابق انہیں قلمی رہنمائی روزنامہ انقلاب سے بہت زیادہ ملی۔ جامعہ سلفیہ میں دروان تعلیم مختلف اخبارات وجرائد میں مراسلات و مضامین لکھتے رہے اور شائع ہوتے رہے۔ ہلال احمد سلفی نے جامعہ سلفیہ بنارس ے عالمیت 12/ویں اور فضیلت (BA) سال 2015 میں پہلی پوزیشن سے حاصل کرتے ہوئے پاس کیا۔ الہ آباد بورڈ سے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ پاس کیا اور سدھارتھ یونیورسٹی سدھارتھ نگر سے بی اے کا تعلیمی سلسلہ جاری ہے۔ جو عنقریب تکمیل ہوگا۔ ان شاء اللہ